আল জামিউল কাবীর- ইমাম তিরমিযী রহঃ (উর্দু)

دعاؤں کا بیان

হাদীস নং: ৩৩৯৪
دعاؤں کا بیان
سوتے وقت پڑھنے والی دعائیں
براء بن عازب (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ان سے کہا : کیا میں تمہیں ایسے کچھ کلمات نہ سکھاؤں جنہیں تم اپنے بستر پر سونے کے لیے جانے لگو تو کہہ لیا کرو، اگر تم اسی رات میں مرجاؤ تو فطرت پر (یعنی اسلام پر) مرو گے اور اگر تم نے صبح کی تو صبح کی، خیر (اجر و ثواب) حاصل کر کے، تم کہو :«اللهم إني أسلمت نفسي إليك ووجهت وجهي إليك وفوضت أمري إليك رغبة ورهبة إليك وألجأت ظهري إليك لا ملجأ ولا منجی منك إلا إليك آمنت بکتابک الذي أنزلت ونبيك الذي أرسلت» اے اللہ ! میں نے اپنی جان تیرے حوالے کردی، میں اپنا رخ تیری طرف کر کے پوری طرح متوجہ ہوگیا، میں نے اپنا معاملہ تیری سپردگی میں دے دیا، تجھ سے امیدیں وابستہ کر کے اور تیرا خوف دل میں بسا کر، میری پیٹھ تیرے حوالے، تیرے سوا نہ میرے لیے کوئی جائے پناہ ہے اور نہ ہی تجھ سے بچ کر تیرے سوا کوئی ٹھکانا میں تیری اس کتاب پر ایمان لایا جو تو نے اتاری ہے، میں تیرے اس رسول پر ایمان لایا جسے تو نے رسول بنا کر بھیجا ہے ۔ براء کہتے ہیں : میں نے «نبيك الذي أرسلت» کی جگہ «برسولک الذي أرسلت» کہہ دیا تو آپ ﷺ نے میرے سینے پر اپنے ہاتھ سے کونچا، پھر فرمایا : «ونبيك الذي أرسلت» ١ ؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ١- یہ حدیث حسن ہے، ٢- یہ حدیث براء (رض) سے کئی سندوں سے آئی ہے، ٣- اس حدیث کو منصور بن معتمر نے سعد بن عبیدہ سے اور سعد نے براء کے واسطہ سے نبی اکرم ﷺ سے اسی طرح روایت کی ہے، البتہ ان کی روایت میں اتنا فرق ہے کہ جب تم اپنے بستر پر آؤ اور تم وضو سے ہو تو یہ دعا پڑھا کرو، ٤- اس باب میں رافع بن خدیج (رض) سے بھی روایت ہے۔ تخریج دارالدعوہ : سنن النسائی/عمل الیوم واللیلة ٢١٥ (٧٥٩) ، و ٢٢٢ (٧٧ ¤ ٣- ٧٨٧) (تحفة الأشراف : ١٨٥٨) (صحیح) وضاحت : ١ ؎ : یعنی میں نے جو الفاظ استعمال کیے ہیں وہی کہو ، انہیں بدلو نہیں ، چاہے یہ الفاظ قرآن کے نہ بھی ہوں۔ قال الشيخ الألباني : صحيح الکلم الطيب (41 / 26) صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3394
حدیث نمبر: 3394 حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق الْهَمْدَانِيِّ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ قَالَ لَهُ:‏‏‏‏ أَلَا أُعَلِّمُكَ كَلِمَاتٍ تَقُولُهَا إِذَا أَوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ، ‏‏‏‏‏‏فَإِنْ مُتَّ مِنْ لَيْلَتِكَ مِتَّ عَلَى الْفِطْرَةِ وَإِنْ أَصْبَحْتَ أَصْبَحْتَ وَقَدْ أَصَبْتَ خَيْرًا، ‏‏‏‏‏‏تَقُولُ:‏‏‏‏ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، ‏‏‏‏‏‏آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ الْبَرَاءُ:‏‏‏‏ فَقُلْتُ:‏‏‏‏ وَبِرَسُولِكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ فَطَعَنَ بِيَدِهِ فِي صَدْرِي، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ قَالَ:‏‏‏‏ وَنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ. قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ، ‏‏‏‏‏‏وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ الْبَرَاءِ، ‏‏‏‏‏‏وَرَوَاهُمَنْصُورُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ الْبَرَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏نَحْوَهُ، ‏‏‏‏‏‏إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:‏‏‏‏ إِذَا أَوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ وَأَنْتَ عَلَى وُضُوءٍ، ‏‏‏‏‏‏وَفِي الْبَابِ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
জামে' তিরমিযী (উর্দু) - হাদীস নং ৩৩৯৪ | মুসলিম বাংলা