আল জামিউল কাবীর- ইমাম তিরমিযী রহঃ (উর্দু)
قرآن کی تفسیر کا بیان
হাদীস নং: ৩২৮২
قرآن کی تفسیر کا بیان
سورت نجم کی تفسیر
عبداللہ بن شقیق کہتے ہیں کہ میں نے ابوذر (رض) سے کہا : اگر میں نے نبی اکرم ﷺ کو پایا ہوتا تو آپ سے پوچھتا، انہوں نے کہا : تم آپ ﷺ سے کیا پوچھتے ؟ میں نے کہا : میں یہ پوچھتا کہ کیا آپ (محمد ﷺ ) نے اپنے رب کو دیکھا ہے ؟ ابوذر (رض) نے کہا : میں نے آپ سے یہ بات پوچھی تھی، آپ نے فرمایا : وہ نور ہے میں اسے کیسے دیکھ سکتا ہوں ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن ہے۔ تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الإیمان ٧٨ (١٧٨) (تحفة الأشراف : ١١٩٣٨) (صحیح) قال الشيخ الألباني : صحيح الظلال (192 / 441) صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3282
حدیث نمبر: 3282 حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التُّسْتَرِيِّ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي ذَرٍّ: لَوْ أَدْرَكْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَسَأَلْتُهُ، فَقَال: عَمَّا كُنْتَ تَسْأَلُهُ ؟ قُلْتُ: كُنْتُ أَسْأَلُهُ، هَلْ رَأَى مُحَمَّدٌ رَبَّهُ ؟ فَقَالَ: قَدْ سَأَلْتُهُ، فَقَالَ: نُورٌ أَنَّى أَرَاهُ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ.