আল জামিউল কাবীর- ইমাম তিরমিযী রহঃ (উর্দু)

قرآن کی تفسیر کا بیان

হাদীস নং: ৩১৫৫
قرآن کی تفسیر کا بیان
تفسیر سورت مریم
مغیرہ بن شعبہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے نجران بھیجا (وہاں نصاریٰ آباد تھے) انہوں نے مجھ سے کہا : کیا آپ لوگ «يا أخت هارون» ١ ؎ نہیں پڑھتے ؟ جب کہ موسیٰ و عیسیٰ کے درمیان (فاصلہ) تھا جو تھا ٢ ؎ میری سمجھ میں نہیں آیا کہ میں انہیں کیا جواب دوں ؟ میں لوٹ کر نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا اور آپ کو بتایا، تو آپ نے فرمایا : تم نے انہیں کیوں نہیں بتادیا کہ لوگ اپنے سے پہلے کے انبیاء و صالحین کے ناموں پر نام رکھا کرتے تھے ٣ ؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث صحیح غریب ہے، اور ہم اسے صرف ابن ادریس ہی کی روایت سے جانتے ہیں۔ تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الآداب ١ (٢١٣٥) (تحفة الأشراف : ١١٥١٩) (صحیح) وضاحت : ١ ؎ : اے ہارون کی بہن تیرا باپ غلط آدمی نہیں تھا ، اور نہ تیری ماں بدکار تھی۔ ٢ ؎ : پھر تو یہ بات غلط ہے کیونکہ یہاں خطاب مریم سے ہے مریم کو ہارون کی بہن کہا گیا ہے ، ہارون موسیٰ کے بھائی تھے ، اور موسیٰ و عیسیٰ (علیہما السلام) کے زمانوں میں ایک لمبا فاصلہ ہے ، پھر مریم کو ہارون کی بہن کہنا کیسے صحیح ہوسکتا ہے ؟۔ ٣ ؎ : یعنی آیت میں جس ہارون کا ذکر ہے وہ مریم کے بھائی ہیں ، اور وہ ہارون جو موسیٰ کے بھائی ہیں وہ اور ہیں۔ قال الشيخ الألباني : حسن مختصر تحفة الودود صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3155
حدیث نمبر: 3155 حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ، وَأَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَا:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، قَالَ:‏‏‏‏ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى نَجْرَانَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالُوا لِي:‏‏‏‏ أَلَسْتُمْ تَقْرَءُونَ يَا أُخْتَ هَارُونَ وَقَدْ كَانَ بَيْنَ عِيسَى، ‏‏‏‏‏‏وَمُوسَى مَا كَانَ، ‏‏‏‏‏‏فَلَمْ أَدْرِ مَا أُجِيبُهُمْ، ‏‏‏‏‏‏فَرَجَعْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْتُهُ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ أَلَا أَخْبَرْتَهُمْ أَنَّهُمْ كَانُوا يُسَمُّونَ بِأَنْبِيَائِهِمْ وَالصَّالِحِينَ قَبْلَهُمْ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ، ‏‏‏‏‏‏لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ ابْنِ إِدْرِيسَ.
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান