আল জামিউল কাবীর- ইমাম তিরমিযী রহঃ (উর্দু)
قربانی کا بیان
হাদীস নং: ১৫০৩
قربانی کا بیان
قربانی میں شریک ہونا
حجیہ بن عدی سے روایت ہے کہ علی (رض) نے کہا : گائے کی قربانی سات آدمیوں کی طرف سے کی جائے گی، حجیہ کہتے ہیں : میں نے پوچھا : اگر وہ بچہ جنے ؟ انہوں نے کہا : اسی کے ساتھ اس کو بھی ذبح کر دو ١ ؎، میں نے کہا اگر وہ لنگڑی ہو ؟ انہوں نے کہا : جب قربان گاہ تک پہنچ جائے تو اسے ذبح کر دو ، میں نے کہا : اگر اس کے سینگ ٹوٹے ہوں ؟ انہوں نے کہا : کوئی حرج نہیں ٢ ؎، ہمیں حکم دیا گیا ہے، یا ہمیں رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا ہے کہ ہم ان کی آنکھوں اور کانوں کو خوب دیکھ بھال لیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ١ - یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - اس حدیث کو سفیان نے سلمہ بن کہیل سے روایت کیا ہے۔ تخریج دارالدعوہ : سنن النسائی/الضحایا ١١ (٤٣٨١) ، سنن ابن ماجہ/الأضاحي ٨ (٣١٤٣) ، (تحفة الأشراف : ١٠٠٦٢) ، و مسند احمد (١/٩٥، ١٠٥، ١٢٥، ١٣٢، ١٥٢) ، وسنن الدارمی/الأضاحي ٣ (١٩٩٤) (حسن ) وضاحت : ١ ؎ : یعنی قربانی کے لیے گائے خریدی پھر اس نے بچہ جنا تو بچہ کو گائے کے ساتھ ذبح کر دے۔ ٢ ؎ : ظاہری مفہوم سے معلوم ہوا کہ ایسے جانور کی قربانی علی (رض) کے نزدیک جائز ہے ، لیکن آگے آنے والی علی (رض) کی مرفوع روایت ان کے اس قول کے مخالف ہے (لیکن وہ ضعیف ہے) ۔ قال الشيخ الألباني : حسن، ابن ماجة (3143) صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 1503
حدیث نمبر: 1503 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ حُجَيَّةَ بْنِ عَدِيٍّ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: الْبَقَرَةُ عَنْ سَبْعَةٍ، قُلْتُ: فَإِنْ وَلَدَتْ، قَالَ: اذْبَحْ وَلَدَهَا مَعَهَا، قُلْتُ: فَالْعَرْجَاءُ، قَالَ: إِذَا بَلَغَتِ الْمَنْسِكَ، قُلْتُ: فَمَكْسُورَةُ الْقَرْنِ، قَالَ: لَا بَأْسَ، أُمِرْنَا أَوْ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنْ نَسْتَشْرِفَ الْعَيْنَيْنِ، وَالْأُذُنَيْنِ ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، قَالَ أَبُو عِيسَى: وَقَدْ رَوَاهُ سُفْيَانُ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ.