কিতাবুস সুনান (আলমুজতাবা) - ইমাম নাসায়ী রহঃ (উর্দু)
رات دن کے نوافل کے متعلق احادیث
হাদীস নং: ১৬৪৩
رات دن کے نوافل کے متعلق احادیث
سیدہ عائشہ صدیقہ سے ّرسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی) رات میں عبادت سے متعلق روایات کا بیان
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ ان کے پاس آئے، اور ان کے پاس ایک عورت (بیٹھی ہوئی) تھی تو آپ نے پوچھا : یہ کون ہے ؟ انہوں نے کہا : فلاں (عورت) ہے جو سوتی نہیں ہے، پھر انہوں نے اس کی نماز کا ذکر کیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا : چپ رہو، تم اتنا ہی کرو جتنے کی تمہیں طاقت ہو، قسم اللہ کی، اللہ نہیں تھکتا ہے یہاں تک کہ تم تھک جاؤ، پسندیدہ دین (عمل) اس کے نزدیک وہی ہے جس پر آدمی مداومت کرے ۔ تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الإیمان ٣٢ (٤٣) ، التھجد ١٨ (١١٥١) ، صحیح مسلم/المسافرین ٣٢ (٧٨٥) ، وقد أخرجہ : سنن ابن ماجہ/الزھد ٢٨ (٤٢٣٨) ، (تحفة الأشراف : ١٧٣٠٧) ، مسند احمد ٦/٥١، ویأتی عند المؤلف فی الإیمان ٢٩ برقم : ٥٠٣٨ (صحیح ) قال الشيخ الألباني : صحيح صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 1642
أَخْبَرَنَا شُعَيْبُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ هِشَامٍ، قال: أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ عَائِشَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا وَعِنْدَهَا امْرَأَةٌ، فَقَالَ: مَنْ هَذِهِ ؟ قَالَتْ: فُلَانَةُ، لَا تَنَامُ فَذَكَرَتْ مِنْ صَلَاتِهَا، فَقَالَ: مَهْ عَلَيْكُمْ بِمَا تُطِيقُونَ، فَوَاللَّهِ لَا يَمَلُّ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ حَتَّى تَمَلُّوا، وَلَكِنَّ أَحَبَّ الدِّينِ إِلَيْهِ مَا دَاوَمَ عَلَيْهِ صَاحِبُهُ.