আল মুসনাদুস সহীহ- ইমাম মুসলিম রহঃ (উর্দু)
زکوۃ کا بیان
হাদীস নং: ২২৮০
زکوۃ کا بیان
صدقہ الفطر مسلمانوں پر کھجور اور جو سے ادا کرنے کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، یزید بن زریع، ایوب، نافع، حضرت ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے رمضان کا صدقہ آزاد، غلام، مرد عورت پر کھجور یا جو سے ایک صاع واجب کیا ہے لوگوں نے اس کی قیمت کے اعتبار سے نصف صاع گندم مقرر کرلی۔
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ فَرَضَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَدَقَةَ رَمَضَانَ عَلَی الْحُرِّ وَالْعَبْدِ وَالذَّکَرِ وَالْأُنْثَی صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ قَالَ فَعَدَلَ النَّاسُ بِهِ نِصْفَ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ