আল জামিউস সহীহ- ইমাম বুখারী রহঃ (উর্দু)

مرتدوں اور دشمنوں سے توبہ کرانا

হাদীস নং: ৬৯৩৪
مرتدوں اور دشمنوں سے توبہ کرانا
اس شخص کا بیان جو تالیف قلوب کے لئے یا اس خیال سے کہ لوگ اس سے نفرت کرنے لگیں گے خوارج سے لڑنا چھوڑ دو
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالواحد بن زیادہ نے، کہا ہم سے سلمان شیبانی نے، کہا ہم سے یسیر بن عمرو نے بیان کیا کہ میں نے سہل بن حنیف (بدری صحابی) (رض) سے پوچھا کیا تم نے نبی کریم ﷺ کو خوارج کے سلسلے میں کچھ فرماتے ہوئے سنا ہے، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے اور آپ نے عراق کی طرف ہاتھ سے اشارہ فرمایا تھا کہ ادھر سے ایک جماعت نکلے گی یہ لوگ قرآن مجید پڑھیں گے لیکن قرآن مجید ان کے حلقوں سے نیچے نہیں اترے گا۔ وہ اسلام سے اس طرح باہر ہوجائیں گے جیسے تیر شکار کے جانور سے باہر نکل جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 6934 حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا يُسَيْرُ بْنُ عَمْرٍو ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ، ‏‏‏‏‏‏قُلْتُ لِسَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ :‏‏‏‏ هَلْ سَمِعْتَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏يَقُولُ فِي الْخَوَارِجِ شَيْئًا ؟، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ سَمِعْتُهُ يَقُولُ وَأَهْوَى بِيَدِهِ قِبَلَ الْعِرَاقِ:‏‏‏‏ يَخْرُجُ مِنْهُ قَوْمٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ، ‏‏‏‏‏‏يَمْرُقُونَ مِنَ الْإِسْلَامِ مُرُوقَ السَّهْمِ مِنَ الرَّمِيَّةِ.
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
সহীহ বুখারী (উর্দু) - হাদীস নং ৬৯৩৪ | মুসলিম বাংলা