আল জামিউস সহীহ- ইমাম বুখারী রহঃ (উর্দু)
ادب کا بیان
হাদীস নং: ৬১৭২
ادب کا بیان
کسی شخص کا کسی کو کہنا کہ دور ہوجا۔
ہم سے ابوالولید نے بیان کیا، کہا ہم سے مسلم بن زریر نے بیان کیا، کہا میں نے ابورجاء سے سنا اور انہوں نے ابن عباس (رض) سے سنا کہ نبی کریم ﷺ نے ابن صیاد سے فرمایا میں نے اس وقت اپنے دل میں ایک بات چھپا رکھی ہے، وہ کیا ہے ؟ وہ بولا الدخ. نبی کریم ﷺ نے فرمایا چل دور ہوجا۔
حدیث نمبر: 6172 حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ زَرِيرٍ ، سَمِعْتُ أَبَا رَجَاءٍ ، سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِابْنِ صَائِدٍ: قَدْ خَبَأْتُ لَكَ خَبِيئًا، فَمَا هُوَ ؟قَالَ: الدُّخُّ، قَالَ: اخْسَأْ.