আল জামিউস সহীহ- ইমাম বুখারী রহঃ (উর্দু)
ذبیحوں اور شکار کا بیان
হাদীস নং: ৫৫২৯
ذبیحوں اور شکار کا بیان
پالتو گدھوں کے گوشت کے بیان میں، اس میں سلمہ کی روایت نبی ﷺ سے منقول ہے
ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا، ان سے عمرو نے بیان کیا کہ میں نے جابر بن زید (رض) سے پوچھا کہ لوگوں کا خیال ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے پالتو گدھوں کا گوشت کھانے سے منع کیا تھا ؟ انہوں نے کہا کہ حکم بن عمرو غفاری (رض) نے ہمیں بصرہ میں یہی بتایا تھا لیکن علم کے سمندر ابن عباس (رض) نے اس سے انکار کیا اور (استدلال میں) اس آیت کی تلاوت کی قل لا أجد فيما أوحي إلى محرما۔
حدیث نمبر: 5529 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ عَمْرٌو: قُلْتُ لِجَابِرِ بْنِ زَيْدٍ: يَزْعُمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ حُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ، فَقَالَ: قَدْ كَانَ يَقُولُ ذَاكَ الْحَكَمُ بْنُ عَمْرٍو الْغِفَارِيُّ عِنْدَنَا بِالْبَصْرَةِ، وَلَكِنْ أَبَى ذَاكَالْبَحْرُ ابْنُ عَبَّاسٍ، وَقَرَأَ: قُلْ لا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا سورة الأنعام آية 145.