আল জামিউস সহীহ- ইমাম বুখারী রহঃ (উর্দু)
عیدین کا بیان
হাদীস নং: ৯৭২
عیدین کا بیان
باب: عید کے دن برچھی کو سترہ بنا کر نماز پڑھنا۔
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالوہاب ثقفی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبیداللہ عمری نے بیان کیا، ان سے نافع نے اور ان سے ابن عمر (رض) نے کہ نبی کریم ﷺ کے سامنے عیدالفطر اور عید الاضحی کی نماز کے لیے برچھی آگے آگے اٹھائی جاتی اور وہ عیدگاہ میں آپ ﷺ کے سامنے گاڑ دی جاتی آپ ﷺ اسی کی آڑ میں نماز پڑھتے۔
حدیث نمبر: 972 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ تُرْكَزُ الْحَرْبَةُ قُدَّامَهُ يَوْمَ الْفِطْرِ وَالنَّحْرِ ثُمَّ يُصَلِّي.