কিতাবুস সুনান - ইমাম আবু দাউদ রহঃ (উর্দু)
طلاق کا بیان
হাদীস নং: ২২৯৯
طلاق کا بیان
شوہر کی وفات پر عورت سوگ منائے
زینب (رض) کہتی ہیں : میں ام المؤمنین زینب بنت جحش (رض) کے پاس گئی جس وقت کہ ان کے بھائی کا انتقال ہوگیا تھا، انہوں نے (بھی) خوشبو منگا کر لگائی اس کے بعد کہنے لگیں : اللہ کی قسم ! مجھے خوشبو لگانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی، میں نے ایسا صرف اس بنا پر کیا ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو منبر پر فرماتے سنا : کسی بھی عورت کے لیے جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہو یہ حلال نہیں کہ وہ کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ منائے ہاں شوہر کی وفات پر سوگ چار مہینے دس دن ہے ۔