আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)
سیر کا بیان
হাদীস নং: ১৭৮৪৮
سیر کا بیان
غازی کو تیار کرنے اور اس کو بھیجنے والے کے اجر کا بیان
(١٧٨٤٢) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ بنو اسلم سے ایک آدمی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور عرض کیا : میں جہاد پر جانے کا ارادہ رکھتا ہوں مگر میرے پاس زاد راہ نہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” فلاں آدمی نے جہاد کی تیاری کی۔ پھر وہ بیمار ہوگیا تو اس کے پاس جا اور اس کو کہہ کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تجھے سلام کہتے ہیں اور تجھے حکم دیتے ہیں کہ زاد راہ مجھے دے دے۔ جس سے میں جہاد کی تیاری کرسکوں۔ “ وہ آدمی اس کے پاس گیا اور اس کو کہا : اس نے اپنی بیوی کو کہا جو کچھ میرے لیے تیار کیا تھا وہ دیکھ کر اس کو دے دو اور کوئی چیز روک کر نہ رکھنا اللہ تجھے برکت دے گا۔
(١٧٨٤٢) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنِی أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالُوَیْہِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَجُلاً مِنْ أَسْلَمَ أَتَی النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ : إِنِّی أُرِیدُ الْجِہَادَ وَلَیْسَ مَعِی مَا أَتَجَہَّزُ بِہِ فَقَالَ : إِنَّ فُلاَنًا قَدْ تَجَہَّزَ ثُمَّ مَرِضَ فَاذْہَبْ إِلَیْہِ فَقُلْ إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یُقْرِئُکَ السَّلاَمَ وَیَأْمُرُکَ أَنْ تُعْطِیَنِی مَا أَتَجَہَّزُ بِہِ ۔ فَأَتَاہُ فَقَالَ لَہُ فَقَالَ لاِمْرَأَتِہِ : انْظُرِی أَنْ تُعْطِیہِ مَا جَہَّزْتِینِی بِہِ وَلاَ تَحْبِسِی مِنْہُ شَیْئًا فَیُبَارِکَ اللَّہُ لَکِ فِیہِ ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ عَنْ عَفَّانَ ۔ [صحیح۔ مسلم ]
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ عَنْ عَفَّانَ ۔ [صحیح۔ مسلم ]