আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)
سیر کا بیان
হাদীস নং: ১৭৮৪২
سیر کا بیان
جو مسلمان لڑائی میں اپنے باپ کے قتل سے پرہیز کرتا ہے، اگرچہ وہ اس کو قتل بھی کر دے تو کوئی حرج نہیں ہے
(١٧٨٣٦) حضرت مالک بن عمیر فرماتے ہیں (اور انھوں نے جاہلیت کا دور پایا ہے) کہ ایک آدمی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور اس نے کہا : میں دشمن سے ملا۔ ان میں میرا باپ بھی تھا۔ میں نے اس کے منہ سے آپ کے بارے میں ناپسندیدہ بات سنی۔ میں صبر نہیں کرسکا۔ میں نے نیزہ سے اس پر وار کیا۔ نتیجتاً وہ قتل ہوگیا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس پر خاموش رہے۔ پھر دوسرا شخص آیا اور اس نے کہا : میں اپنے باپ کو ملا اور اس کو چھوڑ دیا اور میں نے چاہا کہ اس کو اور میرے علاوہ کوئی پہنچ جائے گا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پھر بھی خاموش رہے۔
(١٧٨٣٦) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ سُمَیْعٍ الْحَنَفِیِّ عَنْ مَالِکِ بْنِ عُمَیْرٍ وَکَانَ قَدْ أَدْرَکَ الْجَاہِلِیَّۃَ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ إِنِّی لَقِیتُ الْعَدُوَّ وَلَقِیتُ أَبِی فِیہِمْ فَسَمِعَتُ لَکَ مِنْہُ مَقَالَۃً قَبِیحَۃً فَلَمْ أَصْبِرْ حَتَّی طَعَنْتُہُ بِالرُّمْحِ أَوْ حَتَّی قَتَلْتُہُ فَسَکَتَ عَنْہُ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - ثُمَّ جَائَ ہُ آخَرُ فَقَالَ : إِنِّی لَقِیتُ أَبِی فَتَرَکْتُہُ وَأَحْبَبْتُ أَنْ یَلِیَہُ غَیْرِی فَسَکَتَ عَنْہُ ۔ وَہَذَا مُرْسَلٌ جَیِّدٌ۔ [ضعیف ]