আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)
سیر کا بیان
হাদীস নং: ১৭৮৩০
سیر کا بیان
جو خرچ کرنے کے لیے کچھ نہیں پاتا
اور اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : { وَ لَا عَلَی الَّذِیْنَ لَا یَجِدُوْنَ مَا یُنْفِقُوْنَ حَرَجٌ} [التوبۃ ٩١] ” اور ان لوگوں پر کوئی حرج نہیں جو خرچ کرنے کے لیے کچھ نہیں پاتے۔ “
اور اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : { وَ لَا عَلَی الَّذِیْنَ لَا یَجِدُوْنَ مَا یُنْفِقُوْنَ حَرَجٌ} [التوبۃ ٩١] ” اور ان لوگوں پر کوئی حرج نہیں جو خرچ کرنے کے لیے کچھ نہیں پاتے۔ “
(١٧٨٢٤) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ بیٹھے تھے، اچانک ایک نوجوان ثنیہ کی پہاڑیوں سے نمودار ہوا۔ جب ہم نے اس کو دیکھا تو ہم نے کہا : کاش اس جوان کی جوانی، چستی اور قوت اللہ تعالیٰ کے راستہ میں ہو۔ راوی کہتا ہے : ہماری بات کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سن لیا اور فرمایا : صرف اللہ کے راستہ میں قتل ہونا ہی سبیل اللہ ہے ؟ جس نے اپنے والدین کی خدمت کی وہ اس کے راستہ میں ہے اور جس نے اپنے خاندان کی کفالت کی وہ اللہ تعالیٰ کے راستہ میں ہے اور جس نے اپنے نفس کی حفاظت کی تاکہ اس کو بچا کر رکھے، وہ بھی اللہ تعالیٰ کے راستہ میں ہے اور جس نے زیادہ مال جمع کرنے کی کوشش کی وہ شیطان کے راستہ پر ہے۔
(١٧٨٢٤) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا السَّرِیُّ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا رِیَاحُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَیُّوبُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : بَیْنَمَا نَحْنُ جُلُوسٌ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - إِذْ طَلَعَ عَلَیْنَا شَابٌّ مِنَ الثَّنِیَّۃِ فَلَمَّا رَأَیْنَاہُ بِأَبْصَارِنَا قُلْنَا : لَوْ أَنَّ ہَذَا الشَّابَ جَعَلَ شَبَابَہُ وَنَشَاطَہُ وَقُوَّتَہُ فِی سَبِیلِ اللَّہِ قَالَ فَسَمِعَ مَقَالَتَنَا رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ : وَمَا سَبِیلُ اللَّہِ إِلاَّ مَنْ قُتِلَ ؟ مَنْ سَعَی عَلَی وَالِدَیْہِ فَفِی سَبِیلِ اللَّہِ وَمَنْ سَعَی عَلَی عِیَالِہِ فَفِی سَبِیلِ اللَّہِ وَمَنْ سَعَی عَلَی نَفْسِہِ لِیُعِفَّہَا فَفِی سَبِیلِ اللَّہِ وَمَنْ سَعَی عَلَی التَّکَاثُرِ فَہُوَ فِی سَبِیلِ الشَّیْطَانِ ۔ [حسن ]