আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

سیر کا بیان

হাদীস নং: ১৭৭৮৮
سیر کا بیان
جو آدمی اس بات کو ناپسند کرے کہ جس زمین سے اس نے ہجرت کی ہے اسی میں اس کو موت آئے اس کا بیان
(١٧٧٨٢) عامر بن سعد بن ابی وقاص فرماتے ہیں کہ ان کو ان کے والد نے خبر دی کہ وہ فتح مکہ کے سال مکہ میں بیمار ہوئے اور اس بیماری میں ان کو اپنی موت کا اندیشہ ہوا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عیادت کرنے کے لیے آئے۔ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! کیا میں اپنی ہجرت سے پیچھے چھوڑ دیا جاؤں گا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو میرے بعد ہرگز پیچھے نہیں چھوڑا جائے گا۔ پس تم نیک اعمال کرتے رہو اور جو بھی تم اللہ کی رضا کے لیے کام کرو گے تو اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ سے تمہارے مقام و مرتبے کو بڑھاتے جائیں گے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ تجھے پیچھے چھوڑ دیا جائے اور تیری وجہ سے اللہ بعض لوگوں کو نفع پہنچائیں اور بعضوں کو نقصان۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دعا فرمائی : اے اللہ ! میرے صحابہ کی ہجرت کو پورا فرما اور ان کو ایڑیوں کے بل نہ لوٹا دینا لیکن فقیر سعد بن خولہ، ان کے لیے مرثیہ پڑھتے کہ وہ مکہ میں ہی فوت ہوئے۔
(١٧٧٨٢) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو یَحْیَی : زَکَرِیَّا بْنُ یَحْیَی بْنِ أَسَدٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِی وَقَّاصٍ أَنَّ أَبَاہُ أَخْبَرَہُ : أَنَّہُ مَرِضَ عَامَ الْفَتْحِ مَرَضًا أَشْفَی مِنْہُ عَلَی الْمَوْتِ فَأَتَاہُ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَعُودُہُ وَہُوَ بِمَکَّۃَ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ قَالَ قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أُخَلَّفُ عَنْ ہِجْرَتِی ؟ قَالَ : إِنَّکَ لَنْ تُخَلَّفَ بَعْدِی فَتَعْمَلَ عَمَلاً تُرِیدُ بِہِ وَجْہَ اللَّہِ إِلاَّ ازْدَدْتَ بِہِ رِفْعَۃً وَدَرَجَۃً وَلَعَلَّکَ أَنْ تُخَلَّفَ حَتَّی یَنْتَفِعَ بِکَ أَقْوَامٌ وَیُضَرَّ بِکَ آخَرُونَ اللَّہُمَّ أَمْضِ لأَصْحَابِی ہِجْرَتَہُمْ وَلاَ تَرُدَّہُمْ عَلَی أَعْقَابِہِمْ لَکِنِ الْبَائِسُ سَعْدُ ابْنُ خَوْلَۃَ ۔ یَرْثِی لَہُ أَنْ مَاتَ بِمَکَّۃَ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
সুনানে বাইহাকী (উর্দু) - হাদীস নং ১৭৭৮৮ | মুসলিম বাংলা