আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)
سیر کا بیان
হাদীস নং: ১৭৭৪০
سیر کا بیان
ہجرت کی اجازت کا بیان
(١٧٧٣٤) ام المؤمنین حضرت ام سلمہ (رض) فرماتی ہیں کہ جب ہم پر مکہ تنگ ہوگیا اور اصحابِ رسول کو طرح طرح کی تکلیفوں اور مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑا اور انھوں نے اپنے دین پر عمل کرنے سے آزمائشوں اور فتنوں کو دیکھا اور یہ کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی ان کے دفاع سے قاصر ہیں کیونکہ درمیان میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قوم اور آپ کے چچا رکاوٹ بنے ہوئے تھے اور آپ اپنے ساتھیوں کی تکلیفوں میں بےبس ہوگئے تو آپ نے ان سے کہا کہ حبشہ کی سر زمین میں ان کا بادشاہ اپنے پاس کسی پر ظلم نہیں ہونے دیتا لہٰذا تم ان کے شہر میں چلے جاؤ۔ جب تک کہ اللہ تعالیٰ اس کے متبادل تمہارے لیے اور راستہ نہ نکال دے۔ پھر ہم آہستہ آہستہ یہاں سے نکلے حتیٰ کہ ہم حبشہ میں جمع ہوگئے اور ہم اچھے گھر اور اچھے پڑوس میں تھے۔ وہاں ظلم و زیادتی کا ڈر بھی نہ تھا۔ پھر لمبی حدیث بیان کی۔
(١٧٧٣٤) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِی الزُّہْرِیُّ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ ہِشَامٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا زَوْجِ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - أَنَّہَا قَالَتْ : لَمَّا ضَاقَتْ عَلَیْنَا مَکَّۃُ وَأُوذِیَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - وَفُتِنُوا وَرَأَوْا مَا یُصِیبُہُمْ مِنَ الْبَلاَئِ وَالْفِتْنَۃِ فِی دِینِہِمْ وَأَنَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - لاَ یَسْتَطِیعُ دَفْعَ ذَلِکَ عَنْہُمْ وَکَانَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فِی مَنْعَۃٍ مِنْ قَوْمِہِ وَعَمِّہِ لاَ یَصِلُ إِلَیْہِ شَیْئٌ مِمَّا یَکْرَہُ مَمَّا یَنَالُ أَصْحَابَہُ فَقَالَ لَہُمْ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : إِنَّ بِأَرْضِ الْحَبَشَۃِ مَلِکًا لاَ یُظْلَمُ أَحَدٌ عِنْدَہُ فَالْحَقُوا بِبِلاَدِہِ حَتَّی یَجْعَلَ اللَّہُ لَکُمْ فَرَجًا وَمَخْرَجًا مِمَّا أَنْتُمْ فِیہِ ۔ فَخَرَجْنَا إِلَیْہَا أَرْسَالاً حَتَّی اجْتَمَعْنَا بِہَا فَنَزَلْنَا ِخَیْرِ دَارٍ إِلَی خَیْرِ جَارٍ أَمِنَّا عَلَی دِینِنَا وَلَمْ نَخْشَ مِنْہُ ظُلْمًا۔ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ بِطُولِہِ ۔ [صحیح ]