আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

سیر کا بیان

হাদীস নং: ১৭৭৩৪
سیر کا بیان
فرض کی ابتداء نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ہوئی۔ پھر لوگوں پر اور جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تبلیغ رسالت میں اپنی قوم سے تکالیف پہنچیں ان کا اختصار کے ساتھ بیان
(١٧٧٢٨) عروہ بن زبیر (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عمرو بن عاص (رض) سے سوال کیا اور کہا کہ مجھے مشرکین کی سب سے زیادہ سخت تکلیف بیان کریں جو انھوں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پہنچائی۔ انھوں نے کہا کہ عقبہ بن ابی معیط آیا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کعبہ کے پاس نماز پڑھ رہے تھے۔ اس نے آپ کی گردن میں کپڑا لپیٹ کر زور سے دبایا تو حضرت ابوبکر صدیق (رض) آئے اور انھوں نے اس کے دونوں کندھوں سے پکڑ کر اسے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دور کیا اور کہا : ( (اَتَقْتُلُوْنَ رَجُلًا اَنْ یَّقُوْلَ رَبِّیَ اللّٰہُ وَ قَدْ جَائَ کُمْ بِالْبَیِّنَاتِ مِنْ رَّبِّکُمْ ) ) ” کیا تم ایسے آدمی کو قتل کرتے ہو جو کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے اور وہ اس پر تمہارے رب کی طرف سے دلائل بھی لایا ہے ؟ “
(١٧٧٢٨) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ وَإِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ السُّوسِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِیدِ أَخْبِرْنِی أَبِی قَالَ سَمِعْتُ الأَوْزَاعِیَّ قَالَ حَدَّثَنِی یَحْیَی بْنُ أَبِی کَثِیرٍ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّیْمِیُّ حَدَّثَنِی عُرْوَۃُ بْنُ الزُّبَیْرِ قَالَ سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ قُلْتُ : حَدِّثْنِی بِأَشَدِّ شَیْئٍ صَنَعَہُ الْمُشْرِکُونَ بِرَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ : أَقْبَلَ عُقْبَۃُ بْنُ أَبِی مُعَیْطٍ وَرَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یُصَلِّی عِنْدَ الْکَعْبَۃِ فَلَوَی ثَوْبَہُ فِی عُنُقِہِ فَخَنَقَہُ خَنْقًا شَدِیدًا فَأَقْبَلَ أَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَأَخَذَ بِمَنْکِبَیْہِ فَدَفَعَہُ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ (أَتَقْتُلُونَ رَجُلاً أَنْ یَقُولَ رَبِّیَ اللَّہُ وَقَدْ جَائَ کُمْ بِالْبَیِّنَاتِ مِنْ رَبِّکُمْ ) أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ الأَوْزَاعِیِّ ۔[صحیح۔ اخرجہ البخاری ]
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান