আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

نکاح کا بیان

হাদীস নং: ১৩৬৯৮
نکاح کا بیان
یتیمہ کے نکاح کا بیان
(١٣٦٩٢) ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ عثمان بن مظعون فوت ہوگئے اور ایک بیٹی جو خولہ بنت حکیم بن امیہ تھی وہ چھوڑی اور اپنے بھائی قدامہ بن مظعون کو اس کے بارے میں وصیت کی اور یہ دونوں میرے خالہ زاد بھائی تھے۔ میں نے قدامہ کی طرف شادی کا پیغام بھیجا کہ میری اس سے شادی کر دو اور مغیرہ اس کی ماں کی طرف گیا۔ اس نے ان کو مال کی طرف رغبت دی تو وہ لالچ میں آگئی اور لڑکی بھی ماں کی خواہش کی طرف مائل ہوگئی۔ حتیٰ کہ یہ معاملہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس پہنچ گیا تو قدامہ نے کہا : یہ میرے بھائی کی بیٹی ہے اور اس نے مجھے وصیت کی تھی اور میں اس کی شادی ابن عمر (رض) سے کروں گا اور میں نے اس کی اصلاح اور سرپرستی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، لیکن وہ عورت لالچ میں آگئی اور لڑکی بھی ماں کی طرف دار ہوگئی۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ یتیمہ ہے لہٰذا نکاح اس کی اجازت کے بغیر نہیں ہوسکتا تو وہ لڑکی مجھ سے جدا کردی گئی، اللہ کی قسم ! جبکہ میں اس کا مالک بن گیا تھا اور انھوں نے اس کی شادی مغیرہ بن شعبہ سے کردی۔
(۱۳۶۹۲) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ قَالَ قُرِئَ عَلَی ابْنِ صَاعِدٍ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَکُمْ عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ سَعْدٍ الزُّہْرِیُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَمِّی حَدَّثَنَا أَبِی عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِی عُمَرُ بْنُ حُسَیْنٍ مَوْلَی آلَ حَاطِبٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : تُوُفِّیَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ وَتَرَکَ ابْنَۃً لَہُ مِنْ خَوْلَۃَ بِنْتِ حَکِیمِ بْنِ أُمَیَّۃَ وَأَوْصَی إِلَی أَخِیہِ قُدَامَۃَ بْنِ مَظْعُونٍ وَہُمَا خَالاَیَ فَخَطَبْتُ إِلَی قُدَامَۃَ ابْنَۃَ عُثْمَانَ فَزَوَّجَنِیہَا فَدَخَلَ الْمُغِیرَۃُ إِلَی أُمِّہَا فَأَرْغَبَہَا فِی الْمَالِ فَحَطَّتْ إِلَیْہِ وَحَطَّتِ الْجَارِیَۃُ إِلَی ہَوَی أُمِّہَا حَتَّی ارْتَفَعَ أَمْرُہُمَا إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ قُدَامَۃُ : یَا رَسُول َاللَّہِ ابْنَۃُ أَخِی وَأَوْصَی بِہَا إِلَیَّ فَزَوَّجْتُہَا ابْنَ عُمَرَ وَلَمْ أُقَصِّرْ بِالصَّلاَحِ وَالْکَفَائَ ۃِ وَلَکِنَّہَا امْرَأَۃٌ وَإِنَّہَا حَطَّتْ إِلَی ہَوَی أُمِّہَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ہِیَ یَتِیمَۃٌ وَلاَ تُنْکَحُ إِلاَّ بِإِذْنِہَا ۔ فَانْتُزِعَتْ مِنِّی وَاللَّہِ بَعْدَ أَنْ مَلَکْتُہَا فَزَوَّجُوہَا الْمُغِیرَۃَ بْنَ شُعْبَۃَ۔ [حسن]
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
সুনানে বাইহাকী (উর্দু) - হাদীস নং ১৩৬৯৮ | মুসলিম বাংলা