আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

نکاح کا بیان

হাদীস নং: ১৩৫৬৪
نکاح کا بیان
غلام اور بچے کا اجازت طلب کرنا تین اوقات میں اور جو بالغ ہو اس کا اجازت طلب کرنا تمام اوقات میں
(١٣٥٥٨) عطاء بن یسار (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا کہ میں اپنی ماں سے بھی اجازت لوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جی ہاں ! تو اس نے کہا کہ میں اس کے ساتھ رہتا ہوں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ پھر بھی اجازت لے۔ آدمی نے کہا کہ میں اس کی خدمت کرتا ہوں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ کیا تو یہ پسند کرتا ہے کہ تو اس کو ننگی دیکھے تو اس نے کہا : نہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر اجازت لو۔
(۱۳۵۵۸) وَرُوِیَ فِیہِ حَدِیثٌ مُرْسَلٌ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْبُوشَنْجِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ عَنْ مَالِکٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَیْمٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- سَأَلَہُ رَجُلٌ فَقَالَ : أَسْتَأْذِنُ یَا رَسُولَ اللَّہِ عَلَی أُمِّی؟ فَقَالَ : نَعَمْ ۔ فَقَالَ : إِنِّی مَعَہَا فِی الْبَیْتِ فَقَالَ: اسْتَأْذِنْ عَلَیْہَا۔ فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنِّی خَادِمُہَا فَقَالَ: أَتُحِّبُّ أَنْ تَرَاہَا عُرْیَانَۃً۔ قَالَ: لاَ قَالَ: فَاسْتَأْذَنْ عَلَیْہَا ۔ [ضعیف]
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
সুনানে বাইহাকী (উর্দু) - হাদীস নং ১৩৫৬৪ | মুসলিম বাংলা