আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)
نکاح کا بیان
হাদীস নং: ১৩৫৫৬
نکاح کا بیان
نابالغ بچوں کے سامنے زینت ظاہر کرنے کا بیان قَالَ اللَّہُ تَعَالَی { أَوِ التَّابِعِینَ غَیْرِ أُولِی الإِرْبَۃِ مِنَ الرِّجَالِ }
(١٣٥٥٠) سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ ایک آدمی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیویوں کے پاس آتا تھا، وہ مخنث تھا اور وہ اس کو غیر اولی الاربۃ میں شمار کرتے۔ یعنی نامرد۔ ایک دن نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) داخل ہوئے اور وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعض بیویوں کے پاس بیٹھا تھا اور کسی عورت کی تعریف کررہا تھا کہ جب وہ آتی ہے تو چار کے ساتھ اور جب جاتی ہے تو آٹھ کے ساتھ۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ صرف یہ معلوم کرتے ہیں کہ وہاں (فلاں گھر میں) کیا ہے، یہ تم پر نہ داخل ہوں تم ان سے پردہ کیا کرو۔
(۱۳۵۵۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : کَانَ رَجُلٌ یَدْخُلُ عَلَی أَزْوَاجِ النَّبِیِّ -ﷺ- مُخَنَّثٌ وَکَانُوا یَعُدُّونَہُ مِنْ غَیْرِ أُولِی الإِرْبَۃِ فَدَخَلَ النَّبِیُّ -ﷺ- یَوْمًا وَہُوَ عِنْدَ بَعْضِ نِسَائِہِ وَہُوَ یَنْعَتُ امْرَأَۃً فَقَالَ : إِنَّہَا إِذَا أَقْبَلَتْ أَقْبَلَتْ بِأَرْبَعٍ وَإِذَا أَدْبَرَتْ أَدْبَرَتْ بِثَمَانٍ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : أَلاَ أَرَی ہَذَا یَعْلَمُ مَا ہَا ہُنَا لاَ یَدْخُلَنَّ عَلَیْکُنَّ ہَذَا ۔ فَحَجَبُوہُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ بْنِ حُمَیْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ۔ فَاسْتَدَلَّ النَّبِیُّ -ﷺ- بِمَا قَالَ الْمُخَنَّثُ عَلَی أَنَّہُ مِنْ أُولِی الإِرْبَۃِ فَحَجَبَہُ۔ [صحیح۔ بخاری ۵۸۸۷۔ مسلم ۲۱۸۰]