আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

نکاح کا بیان

হাদীস নং: ১৩৫১৮
نکاح کا بیان
کسی اجنبی عورت کو بغیر کسی جائز سبب کے دیکھنا حرام ہے
(١٣٥١٢) علی (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے پیچھے فضل بن عباس (رض) کو بٹھایا اور آپ نے جمرہ کے پاس رمی کی۔ ایک نوجوان لڑکی آئی جو خثعم قبیلہ کی تھی۔ اس نے کہا : اے اللہ کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میرا باپ بوڑھا آدمی ہے، وہ مخبوط الحواس ہے اور حج کا فریضہ اس کے ذمے ہے۔ اگر میں اس کی طرف سے حج کروں تو کیا کفایت کرے گا ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ تو اس کی طرف سے حج کر اور فضل بن عباس کی گردن کو موڑ دیا۔ ابن عباس (رض) نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ نے اپنے بھتیجے کی گردن کو کیوں موڑ دیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے دیکھا، وہ بھی نوجوان تھا اور لڑکی بھی نوجوان تھی۔ میں شیطان سے امن میں نہیں تھا ان کے بارے میں۔
(۱۳۵۱۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَسَدِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ سَعِیدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَیَّاشِ بْنِ أَبِی رَبِیعَۃَ عَنْ زَیْدِ بْنِ عَلِیٍّ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی رَافِعٍ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- أَرْدَفَ الْفَضْلَ بْنَ عَبَّاسٍ ثُمَّ أَتَی الْجَمْرَۃَ فَرَمَاہَا فَاسْتَقْبَلَتْہُ جَارِیَۃٌ شَابَّۃٌ مِنْ خَثْعَمَ فَقَالَتْ یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ أَبِی شَیْخٌ کَبِیرٌ قَدْ أُفْنِدَ وَقَدْ أَدْرَکَتْہُ فَرِیضَۃُ اللَّہِ فِی الْحَجِّ فَیَجْزِی أَنْ أَحُجَّ عَنْہُ؟ فَقَالَ : حُجِّی عَنْ أَبِیکِ ۔ وَلَوَی عُنَقَ الْفَضْلِ فَقَالَ لَہُ الْعَبَّاسُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ لِمَ لَوَیْتَ عُنَقَ ابْنِ عَمِّکَ؟ قَالَ : رَأَیْتُ شَابًّا وَشَابَّۃً فَلَمْ آمَنِ الشَّیْطَانَ عَلَیْہِمَا ۔ وَقَدْ رُوِّینَاہُ فِی کِتَابِ الْحَجِّ مِنْ حَدِیثِ ابْنِ عَبَّاسٍ بِبَعْضِ مَعْنَاہُ۔ [صحیح]
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান