আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)
نکاح کا بیان
হাদীস নং: ১৩৪৯৬
نکاح کا بیان
آدمی کا عورت کو دیکھنا جس سے وہ شادی کا ارادہ رکھتا ہے
(١٣٤٩٠) مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے شادی کا پیغام ایک عورت کی طرف بھیجا اور اس بات کا ذکر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم نے اس کو دیکھا ہے ؟ تو میں نے کہا : نہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جاؤ اس کو دیکھو۔ یہ زیادہ لائق ہے تمہارے درمیان محبت کے لیے۔ مغیرہ فرماتے ہیں کہ میں اس کے پاس گیا تو اس کے والدین موجود تھے اور وہ اپنی چادر میں چھپی ہوئی تھی۔ میں نے کہا : مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا ہے کہ تمہیں دیکھوں، وہ دونوں خاموش ہوگئے، لڑکی نے اپنی چادر کو ایک طرف سے اٹھایا اور کہا : میں حرج محسوس نہیں کرتی، کیونکہ تجھے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا ہے، مجھے دیکھ لو آؤ۔ اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حکم نہ بھی دیتے تو آپ مجھے دیکھ سکتے ہیں۔ پھر میں نے اس عورت سے شادی کی۔ کوئی بھی عورت اس کے مرتبے کو میرے پاس نہیں پہنچی۔ میں نے ستر یا اس سے زائد عورتوں سے شادی کی۔
(۱۳۴۹۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا أَبُو شِہَابٍ عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْمُزَنِیِّ عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : خَطَبْتُ امْرَأَۃً فَذَکَرْتُہَا لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ فَقَالَ لِی : ہَلْ نَظَرْتَ إِلَیْہَا ۔ قُلْتُ : لاَ قَالَ : فَانْظُرْ إِلَیْہَا فَإِنَّہُ أَحْرَی أَنْ یُؤْدَمَ بَیْنَکُمَا ۔ فَأَتَیْتُہَا وَعِنْدَہَا أَبُوَاہَا وَہِیَ فِی خِدْرِہَا قَالَ فَقُلْتُ : إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَمَرَنِی أَنْ أَنْظُرَ إِلَیْہَا قَالَ : فَسَکَتَا قَالَ فَرَفَعْتِ الْجَارِیَۃُ جَانِبَ الْخِدْرِ فَقَالَتْ : أُحَرِّجُ عَلَیْکَ إِنْ کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَمَرَکَ أَنْ تَنْظُرَ إِلَیَّ لَمَا نَظَرْتَ وَإِنْ کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- لَمْ یَأْمُرْکَ أَنْ تَنْظُرَ إِلَیَّ أَنْ تَنْظُرَ قَالَ : فَنَظَرْتُ إِلَیْہَا ثُمَّ تَزَوَّجْتُہَا قَالَ : فَمَا وَقَعَتْ عِنْدِی امْرَأَۃٌ بِمَنْزِلَتِہَا وَلَقَدْ تَزَوَّجْتُ سَبْعِینَ أَوْ بِضْعًا وَسَبْعِینَ امْرَأَۃً۔ [حسن]