আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)
نکاح کا بیان
হাদীস নং: ১৩৪৮১
نکاح کا بیان
محبت کرنے والی اور زیادہ بچوں کو جنم دینے والی سے شادی کرنا مستحب ہے
(١٣٤٧٥) مقعل بن یسار فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا۔ اس نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! مجھے ایک عورت حسب نسب والی اور مال والی ملتی ہے لیکن وہ بچہ نہیں جنم دے سکتی۔ کیا میں اس سے شادی کرلوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو منع کیا، پھر وہ دوسری مرتبہ آیا تو پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو یہی جواب دیا، یعنی منع کیا۔ پھر وہ تیسری دفعہ آیا اور آپ سے وہی سوال کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم اس سے شادی کرو جو محبت کرنے والی ہو اور بچے کو جنم دینے والی ہو میں تمہاری کثرت کی بنا پر امتوں پر فخر کروں گا۔
(۱۳۴۷۵) أَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُوالْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِیُّ بِمَرْوٍ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَسْعُودٍ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا الْمُسْتَلِمُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ زَاذَانَ عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ قُرَّۃَ عَنْ مَعْقِلِ بْنِ یَسَارٍ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی أَصَبْتُ امْرَأَۃً ذَاتَ حَسَبٍ وَمَنْصِبٍ وَمَالٍ إِلاَّ أَنَّہَا لاَ تَلِدُ أَفَأَتَزَوَّجُہَا؟ فَنَہَاہُ ثُمَّ أَتَاہُ الثَّانِیَۃَ فَقَالَ لَہُ مِثْلَ ذَلِکَ فَنَہَاہُ ثُمَّ أَتَاہُ الثَّالِثَۃَ فَقَالَ لَہُ مِثْلَ ذَلِکَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : تَزَوَّجُوا الْوَدُودَ الْوَلُودَ فَإِنِّی مُکَاثِرٌ بِکُمُ الأُمَمَ۔[حسن]