আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

جنازوں کا بیان

হাদীস নং: ৭০১৭
جنازوں کا بیان
تدفین کے بعد قبر پر نمازِ جنازہ پڑھنے کا بیان
(٧٠١٦) ابو ہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک شخص مسجد کی صفائی وغیرہ کیا کرتا تھا ، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے نہ پایا تو فرمایا : فلاں کا کیا ہوا ؟ کہا گیا کہ وہ فوت ہوگیا ہے تو آپ کے ساتھ صحابہ چلے جس قدر اللہ نے چاہا ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں صف بنانے کا حکم دیا پھر آپ آگے بڑھے اور جنازہ پڑھایا۔

حماد بن واقد ثابت بنانی سے اور وہ ابو رافع سے اور وہ ابوہریرہ (رض) سے روایت فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین دن بعد قبر پر نماز جنازہ پڑھی۔
(۷۰۱۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْعَلَوِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ بِلاَلٍ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنِی إِبْرَاہِیمُ بْنُ طَہْمَانَ عَنِ الْحَجَّاجِ - یَعْنِی ابْنَ الْحَجَّاجِ - عَنْ یُونُسَ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِیِّ عَنْ أَبِی رَافِعٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّہُ قَالَ : إِنَّ رَجُلاً کَانَ یَتَبَّعُ قَذَی الْمَسْجِدَ فیَلْقُطُہُ فَفَقَدَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : ((مَا فَعَلَ فُلاَنٌ))۔ فَقِیلَ : إِنَّہُ مَاتَ قَالَ فَانْطَلَقَ مَنْ شَائَ اللَّہُ مِنْ أَصْحَابِہِ فَأَمَرَہُمْ فَصَفُّوا ، ثُمَّ تَقَدَّمَ فَصَلَّی عَلَیْہِ بِہِمْ ۔

وَرُوِیَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ وَاقِدٍ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِیِّ عَنْ أَبِی رَافِعٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- صَلَّی عَلَی قَبْرٍ بَعْدَ ثَلاَثَۃِ أَیَّامٍ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান