আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

جنازوں کا بیان

হাদীস নং: ৬৯৮৮
جنازوں کا بیان
سلام دائیں بائیں دونوں جانب پھیرنے کا بیان
(٦٩٨٨) ابراہیم ہجری فرماتے ہیں : ہم نے عبداللہ بن ابی اوفی کو ان کی بیٹی کے جنازے میں امام بنایا تو انھوں نے چار تکبیرات کہیں، پھر تھوڑی دیر خاموش رہے۔ ہم نے سمجھا شاید پانچویں تکبیر کہیں گے، پھر انھوں نے دائیں بائیں سلام پھیرا، جب پھرے تو ہم نے کہا : یہ کیا ہے ؟ تو انھوں نے کہا : میں اس سے زیادہ نہیں کروں گا جو میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا ہے ، آپ ایسے ہی کیا کرتے تھے یا فرمایا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسے ہی کیا، پھر آپ اپنی سواری پر سوار ہوئے اور غلام سے کہا : میں کہاں ہوں ؟ تو اس نے کہا : جنازے کے آگے تو آپ نے کہا : کیا میں نے تجھے منع نہیں کیا تھا اور وہ نابینا ہوچکے تھے۔
(۶۹۸۸) أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ أَبِی الْعَبَّاسِ الزَّوْزَنِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ الشَّافِعِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَۃَ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا شَرِیکٌ عَنْ إِبْرَاہِیمَ الْہَجَرِیِّ قَالَ أَمَّنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَبِی أَوْفَی عَلَی جِنَازَۃِ ابْنَتِہِ فَکَبَّرَ أَرْبَعًا فَمَکَثَ سَاعَۃً حَتَّی ظَنَنَّا أَنَّہُ سَیُکَبِّرُ خَمْسًا ، ثُمَّ سَلَّمَ عَنْ یَمِینِہِ وَعَنْ شِمَالِہِ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قُلْنَا لَہُ : مَا ہَذَا؟ فَقالَ : إِنِّی لاَ أَزِیدُکُمْ عَلَی مَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَصْنَعُ أَوْ ہَکَذَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- ثُمَّ رَکِبَ دَابَّتَہُ وَقَالَ لِلْغُلاَمِ : أَیْنَ أَنَا؟ قَالَ : أَمَامَ الْجَنَازَۃِ قَالَ : أَلَمْ أَنْہَکَ وَکَانَ قَدْ کُفَّ یَعْنِی بَصَرَہُ۔ [ضعیف]
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান