আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

جنازوں کا بیان

হাদীস নং: ৬৯৮০
جنازوں کا بیان
نماز جنازہ میں دعا کرنے کا بیان
(٦٩٨٠) شرجیل بن سعد فرماتے ہیں : میں نے عبداللہ بن عباس (رض) کے ساتھ مقامِ ابواء میں نمازِ جنازہ ادا کی۔ انھوں نے تکبیر کہی۔ پھر انھوں نے بلند آواز سے ام القرآن (سورة فاتحہ) پڑھی اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود شریف پڑھا، پھر یہ دعا پڑھی : پھر تین تکبیرات کہیں پھر سلام پھیر دیا، پھر فرمایا : اے لوگو ! میں نے اسے آپ کے سامنے اس لیے پڑھا ہے تاکہ آپ جان لو کہ یہ سنت ہے۔

شیخ فرماتے ہیں : نمازِ جنازہ میں دعا کے سلسلے میں بہت سی احادیث نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہیں، پھر عمر، علی، ابن عمر اور ابوہریرہ (رض) سے نقل کی ہیں۔ اور دعا میں کوئی چیز مقرر نہیں ہے، مگر جو ہم نے بعض بیان کی ہیں وہ کافی ہیں۔
(۶۹۸۰) أَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُوالنَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی مَرْیَمَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ یَعْقُوبَ الزَّمْعِیُّ حَدَّثَنِی شُرَحْبِیلُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ: حَضَرْتُ عَبْدَاللَّہِ بْنَ عَبَّاسٍ صَلَّی بِنَا عَلَی جَنَازَۃٍ بِالأَبْوَائِ فَکَبَّرَ ، ثُمَّ اقْتَرَأَ بِأُمِّ ألْقُرْآنِ رَافِعًا صَوْتَہُ بِہَا ، ثُمَّ صَلَّی عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- ثُمَّ قَالَ : ثُمَّ کَبَّرَ ثَلاَثَ تَکْبِیرَاتٍ ، ثُمَّ انْصَرَفَ فَقَالَ : یَا أَیُّہَا النَّاسَ إِنِّی لَمْ أَقْرَأْ عَلَیْہَا إِلاَّ لِتَعْلَمُوا أَنَّہَا سَنَّۃٌ))

قَالَ الشَّیْخُ : وَفِی الدُّعَائِ فِی صَلاَۃِ الْجَنَازَۃِ أَحَادِیثُ کَثِیرَۃٌ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- ثُمَّ عَنْ عُمَرَ وَعَلِیٍّ وَابْنِ عُمَرَ وَأَبِی ہُرَیْرَۃَ وَغَیْرِہِمْ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ۔

وَلَیْسَ فِی الدُّعَائُ شَیْئٌ مُؤَقَّتٌ وَفِی بَعْضِ مَا ذَکَرْنَا کِفَایَۃٌ وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ۔ [ضعیف۔ الحاکم]
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান