আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)
جنازوں کا بیان
হাদীস নং: ৬৯৬২
جنازوں کا بیان
جنازے میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجنے کا بیان
(٦٩٦٢) ابو امامہ بن سہل بن حنیف فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ایک صحابی نے خبر دی کہ نماز جنازہ میں امام تکبیر کہے، پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود پڑھے اور تین تکبیرات میں خالص دعا کرے ۔ پھر ہلکا سا سلام پھیرے ، جب وہ پھرے اور سنت یہی ہے کہ پیچھے والے ویسے ہی کریں جیسے امام نے کیا۔
ابن شہاب فرماتے ہیں کہ میں نے اس بات کا تذکرہ محمد بن سوید سے کیا جس کی خبر مجھے ابو امامہ نے دی تھی کہ میت پر نماز میں پڑھنا سنت ہے تو انھوں نے کہا : میں نے ضحاک بن قیس سے سنا کہ وہ حبیب بن مسلمہ سے نمازِ جنازہ کے بارے میں نقل فرماتے ہیں : اسی طرح جیسے ابو امامہ نے حدیث بیان کی۔

(۶۹۶۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَحْمَدَ التَّاجِرُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَسْقَلاَنِیُّ حَدَّثَنَا حَرْمَلَۃُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی یُونُسُ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِی أَبُو أُمَامَۃَ بْنُ سَہْلِ بْنِ حُنَیْفٍ - وَکَانَ مِنْ کُبَرَائِ الأَنْصَارِ وَعُلَمَائِہِمْ وَمِنْ أَبْنَائِ الَّذِینَ شَہِدُوا بَدْرًا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- - أَخْبَرَہُ رِجَالٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی الصَّلاَۃِ عَلَی الْجَنَازَۃِ أَنَّ یُکَبِّرَ الإِمَامُ ، ثُمَّ یُصَلِّیَ عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- وَیُخْلِصَ الصَّلاَۃَ فِی التَّکْبِیرَاتِ الثَلاَثِ ، ثُمَّ یُسَلِّمُ تَسْلِیمًا خَفِیفًا حِینَ یَنْصَرِفُ وَالسُّنَّۃُ أَنْ یَفْعَلَ مَنْ وَرَائَ ہُ مِثْلَ مَا فَعَلَ إِمَامُہُ۔
قَالَ الزُّہْرِیُّ حَدَّثَنِی بِذَلِکَ أَبُو أُمَامَۃَ وَابْنُ الْمُسَیَّبِ یَسْمَعُ فَلَمْ یُنْکِرْ ذَلِکَ عَلَیْہِ۔
قَالَ ابْنُ شِہَابٍ فَذَکَرْتُ الَّذِی أَخْبَرَنِی أَبُو أُمَامَۃَ مِنَ السُّنَّۃِ فِی الصَّلاَۃِ عَلَی الْمَیِّتِ لِمُحَمَّدِ بْنِ سُوَیْدٍ فَقَالَ: وَأَنَا سَمِعْتُ الضَّحَّاکَ بْنَ قَیْسٍ یُحَدِّثُ عَنْ حَبِیبِ بْنِ مَسْلَمَۃَ فِی صَلاَۃٍ صَلاَّہَا عَلَی الْمَیِّتِ مِثْلَ الَّذِی حَدَّثَنَا أَبُو أُمَامَۃَ۔ [صحیح۔ الحاکم]