আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

جنازوں کا بیان

হাদীস নং: ৬৯২২
جنازوں کا بیان
امام مرد کے سر کے قریب اور عورت کی کمر کے قریب کھڑا ہوگا
(٦٩٢٢) ابو غالب فرماتے ہیں کہ میں انس (رض) کے پاس گیا ، انھوں نے ایک آدمی کا جنازہ پڑھا اور اس کے سر کے پاس کھڑے ہوئے۔ پھر قریش کی ایک عورت کا جنازہ لایا گیا تو تقریباً چار پائی کے وسط (درمیان) میں کھڑے ہو کر جنازہ پڑھا جو لوگ جنازے میں شریک تھے ان میں علاء بن زیاد عدوی بھی تھا۔ جب اس نے کھڑے ہونے کے اختلاف کو دیکھا تو کہا : اے ابو حمزہ ! کیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مرد اور عورت کے لیے یوں ہی کھڑے ہوتے تھے جیسے آپ کھڑے ہوئے ؟ تو انھوں نے کہا : جی ہاں ! پھر علاء ہماری طرف متوجہ ہوئے اور کہا : اسے یاد کرلو۔
(۶۹۲۲) أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُاللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُودَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا أَبُو غَالِبٍ قَالَ: شَہِدْتُ أَنَسًا وَصَلَّی عَلَی رَجُلٍ فَقَامَ عِنْدَ رَأْسِ السَّرِیرِ، ثُمَّ أُتِیَ بِامْرَأَۃٍ مِنْ قُرَیْشٍ فَصَلَّی عَلَیْہَا فَقَامَ قَرِیبًا مِنْ وَسَطِ السَّرِیرِ وَکَانَ فِیمَنْ حَضَرَ جَنَازَتَہُ الْعَلاَئُ بْنُ زِیَادٍ الْعَدَوِیُّ فَلَمَّا رَأَی اخْتِلاَفَ قِیَامِہِ قَالَ: یَا أَبَا حَمْزَۃَ أَہَکَذَا کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَقُومُ مِنَ الْمَرْأَۃِ وَالرَّجُلِ کَمَا قُمْتَ؟ قَالَ : نَعَمْ قَالَ فَأَقْبَلَ عَلَیْنَا یَعْنِی الْعَلاَئَ بْنَ زِیَادٍ وَقَالَ : احْفَظُوا۔ [صحیح۔ أخرجہ الطیالسی]
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান