আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)
کتاب الجنائز
হাদীস নং: ৬৬৯৯
میت کو خوشبو لگانے کا بیان
(٦٦٩٩) حضرت ابی بن کعب (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب آدم بیمار ہوئے جس بیماری میں وہ فوت ہوئے تو انھوں نے اپنے بیٹوں سے کہا : اے میرے بیٹو ! میں بیمار ہوں اور میں بھی وہی کچھ چاہتا ہوں جو مریض چاہتا ہے اور میں جنت کا پھل چاہتا ہوں۔ وہ میرے لیے تلاش کرو۔ وہ نکلے اور زمین میں ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ انھیں اچانک فرشتے ملے اور کہنے لگے : اے آدم کے بیٹو ! تم کیا ارادہ کرتے ہو ؟ وہ کہنے لگے : ہم اپنے بابا جان کیلئے جنت کا پھل ڈھونڈ رہے ہیں۔ فرشتوں نے کہا : واپس پلٹ جاؤ کیونکہ تمہارے باپ کی روح قبض کرنے اور جنت کی طرف لے جانے کا حکم ملا ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو فرشتوں نے آدم کی روح قبض کرلی اور وہ سب دیکھ رہے تھے ۔ انھوں نے اسے کفن دیا ۔ خوشبو لگائی اور وہ دیکھ رہے تھے اور انھوں نے آدم کی نماز جنازہ پڑھی اور وہ دیکھ رہے تھے ۔ پھر انھوں نے کہا : اے آدم کے بیٹو ! تمہارے لیے تمہارے مردوں میں یہی سنت و طریقہ ہے ۔
یونس بن عبید نے ان الفاظ کا اضافہ کیا ہے کہ پھر انھوں نے گڑھا کھودا اور اسے اس میں دفن کردیا۔
یونس بن عبید نے ان الفاظ کا اضافہ کیا ہے کہ پھر انھوں نے گڑھا کھودا اور اسے اس میں دفن کردیا۔
(۶۶۹۹) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی أَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلِ بْنُ زِیَادٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ رَوْحٍ الْمَدَائِنِیُّ حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ بْنُ سَوَّارٍ حَدَّثَنَا خَارِجَۃُ بْنُ مُصْعَبٍ عَنْ یُونُسَ بْنِ عُبَیْدٍ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عُتَیٍّ عَنْ أُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِنَّ آدَمَ لَمَّا مَرِض مَرَضَہُ الَّذِی مَاتَ فِیہِ قَالَ لِبَنِیہِ یَا بَنِیَّ إِنِّی مَرِیضٌ، وَإِنِّی أَشْتَہِی مَا یَشْتَہِی الْمَرِیضُ ، وَإِنِّی أَشْتَہِی مِنْ ثِمَارِ الْجَنَّۃِ فَابْغُوا لِی مِنْ ثِمَارِ الْجَنَّۃِ قَالَ فَخَرَجُوا یَسْعَوْنَ فِی الأَرْضِ فَلَقِیَتْہُمُ الْمَلاَئِکَۃُ عِیَانًا فَقَالُوا یَا بَنِی آدَمَ أَیْنَ تُرِیدُونَ؟ قَالُوا : نَبْغِی أَبَانَا مِنْ ثِمَارِ الْجَنَّۃِ فَقَالَ : ارْجِعُوا فَقَدْ أُمِرَ بِقَبْضِ رُوحِ أَبِیکُمْ إِلَی الْجَنَّۃِ قَالَ فَقَبَضُوا رُوحَہُ وَہُمْ یَنْظُرُونَ وَکَفَّنُوہُ وَحَنَّطُوہُ وَہُمْ یَنْظُرُونَ ، وَصَلَّوْا عَلَیْہِ وَہُمْ یَنْظُرُونَ ثُمَّ قَالُوا : یَا بَنِی آدَمَ ہَذِہِ سُنَّتُکُمْ فِی مَوْتَاکُمْ ))
رَفَعُہُ خَارِجَۃُ بْنُ مُصْعَبٍ۔ وَوَقَفَہُ ہُشَیْمُ بْنُ بَشِیرٍ وَغَیْرُہُ عَنْ یُونُسَ بْنِ عُبَیْدٍ وَزَادَ فِیہِ بَعْضُہُمْ : ثُمَّ حَفَرُوا ثُمَّ دَفَنُوہُ۔ وَزَادَ: فَکَذَاکُمْ فَافْعَلُوا۔ [باطل۔ أخرجہ الحاکم]
رَفَعُہُ خَارِجَۃُ بْنُ مُصْعَبٍ۔ وَوَقَفَہُ ہُشَیْمُ بْنُ بَشِیرٍ وَغَیْرُہُ عَنْ یُونُسَ بْنِ عُبَیْدٍ وَزَادَ فِیہِ بَعْضُہُمْ : ثُمَّ حَفَرُوا ثُمَّ دَفَنُوہُ۔ وَزَادَ: فَکَذَاکُمْ فَافْعَلُوا۔ [باطل۔ أخرجہ الحاکم]
