আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

کتاب الجنائز

হাদীস নং: ৬৬৮১
سیدہ عائشہ (رض) کے بیان میں اشتباہ کا سبب
(٦٦٨١) سیدہ عائشہ (رض) کہتی ہیں : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حبری کپڑے میں لپیٹا گیا۔ پھر اسے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ہٹا لیا گیا۔ قاسم کہتے ہیں : اس کا باقی حصہ ہمارے پاس ہے۔ شیخ کہتے ہیں : جسے عبداللہ بن ابی بکر نے بیچا اور اس کی قیمت صدقہ کردی۔ وہ حلہ تھا جو ثوبان کے پاس تھا اور قاسم نے کہا : اس کا بقایا ہمارے پاس ہے۔ ان کا خیال ہے : یہ وہی کپڑا ہے جس میں کفن دیا گیا ۔ سو سیدہ عائشہ (رض) نے اس کی وضاحت کی کہ ان کے پاس دو کپڑے لائے گئے ، حلہ اور ایک یمنی چادر تھی جس میں کفن نہ دیا گیا بلکہ روئی کے تین سفید کپڑوں میں کفن دیا گیا جس میں قمیض اور عمامہ نہیں تھا۔
(۶۶۸۱) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْعَلَوِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ الشَّرْقِیِّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی الذُّہْلِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِاللَّہِ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنِ الأَوْزَاعِیِّ قَالَ حَدَّثَنِی الزُّہْرِیُّ قَالَ حَدَّثَنِی الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہِ عَنْہَا قَالَتْ : أُدْرِجَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِی ثَوْبِ حِبَرَۃٍ ، ثُمَّ أُخِّرَ عَنْہُ۔

قَالَ الْقَاسِمُ : إِنَّ بَقَایَا ذَلِکَ الثَّوْبِ عِنْدَنَا بَعْدُ۔

قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ فَالَّذِی بَاعَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَبِی بَکْرٍ وَتَصَدَّقَ بِثَمَنِہِ ہُوَ الْحُلَّۃُ وَالْحُلَّۃُ عِنْدَہُمْ ثَوْبَانِ وَالَّذِی قَالَ الْقَاسِمُ إِنَّ بَقَایَاہُ عِنْدَنَا ہُوَ الثَّوْبُ الثَّالِثُ الَّذِی زَعَمُوا أَنَّہُ کُفِّنَ فِیہَا وَفِیہِ فَبَیَّنَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا بَیَانًا شَافِیًا أَنَّہُ أُتِیَ بِالثَّوْبَیْنِ اللَّذَیْنِ کَانُوا یُسَمُّونَہُمَا حُلَّۃً وَبِبُرْدِ حِبَرَۃٍ فَلَمْ یُکَفَّنْ فِیہَا وَکُفِّنَ فِی ثَلاَثَۃِ أَثْوَابٍ بِیضٍ کُرْسُفٍ لَیْسَ فِیہَا قَمِیصٌ وَلاَ عِمَامَۃٌ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد]
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
সুনানে বাইহাকী (উর্দু) - হাদীস নং ৬৬৮১ | মুসলিম বাংলা