আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)
کتاب الجنائز
হাদীস নং: ৬৬৬৯
کتاب الجنائز
اس عورت کا بیان جو مردوں کے ساتھ مرجائے لیکن ان کے ساتھ کوئی عورت نہ ہو
(٦٦٦٩) مکحول سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب کوئی عورت مردوں کے ساتھ فوت ہوجائے اور اس کے علاوہ ان کے ساتھ دوسری عورت نہ ہو یا پھر مرد اکیلا عورتوں کے ساتھ ہو اور ان کے ساتھ اس کے علاوہ کوئی دوسرا مرد نہ ہو تو اس صورت میں ان دونوں کو تمیم کروا کے دفن کر دو اور وہ اس کے حکم میں ہیں جن کے پاس پانی نہ ہو۔
سنان بن غرفہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بیان کرتے ہیں کہ وہ شخص جو عورتوں کے ساتھ اکیلا تھا اور وہ فوت ہوگیا یا ایسے ہی عورت مردوں کے ساتھ اور اس کا کوئی محرم ساتھ نہیں تو ان کو مٹی کے ساتھ تمیم کروا یا جائے گا اور غسل نہیں دیا جائے گا۔

(۶۶۶۹) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَبُو عَلِیٍّ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ اللُّؤْلُؤِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ یَعْنِی ابْنَ عَیَّاشٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی سَہْلٍ عَنْ مَکْحُولٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِذَا مَاتَتِ الْمَرْأَۃُ مَعَ الرِّجَالِ لَیْسَ مَعَہُمُ امْرَأَۃٌ غَیْرُہَا ، وَالرَّجُلُ مَعَ النِّسَائِ لَیْسَ مَعَہُنَّ رَجُلٌ غَیْرُہُ فَإِنَّہُمَا یَتَیَمَّمَانِ وَیُدْفَنَانِ وَہُمَا بِمَنْزِلَۃِ مَنْ لاَ یَجِدِ الْمَائَ))۔ ہَذَا مُرْسَلٌ۔
وَرُوِیَ عَنْ سِنَانِ بْنِ غَرَفَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی الرَّجُلِ یَمُوتُ مَعَ النِّسَائِ وَالْمَرْأَۃِ تَمُوتُ مَعَ الرِّجَالِ لَیْسَ لِوَاحِدٍ مِنْہُمَا مَحْرَمًا یَتَیَمَّمَانِ بِالصَّعِیدِ وَلاَ یُغَسَّلاَنِ۔ [منکر۔ ابو داؤد]