কানযুল উম্মাল (উর্দু)

نکاح کا بیان

হাদীস নং: ৪৫৮৮৮
نکاح کا بیان
باری مقرر کرنے کا بیان
45876 عبدالملک بن عبدالرحمن بن حارث بن ہشام اپنے والد سے روایت نقل کرتے ہیں کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ام سلمہ (رض) سے شوال میں نکاح کیا اور ان سے صحبت بھی شوال کے مہینہ میں کی ام سلمہ (رض) نے عرض کیا : یارسول اللہ ! سات راتیں میرے پاس گزاری جائیں۔ ارشاد فرمایا اگر تم چاہو تو سات راتیں تمہارے پاس گزاروں پھر سات راتیں تمہاری سہیلیوں کے پس بھی گزاروں اگر چاہو تو تین راتیں تمہارے پاس گزاروں ام سلمہ (رض) نے عرض کیا : بلکہ تین راتیں آپ میرے پاس گزاریں پھر میرا دن مجھ پر آجائے۔ (رواہ البغوی والحاکم یہ حدیث بغوی نے اسی طرح عبدالملک کے ترجمہ میں روایت کی ہے حالانکہ بغوی کو وہم ہوا ہے چونکہ سند یوں ہے عبدالملک بن ابی بکر بن عبدالرحمن الحارث عن ابیہ ابی بکر “ جب کہ ابوبکر نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نہیں پایا۔ لہٰذا حدیث مرسل ہے اور عبدالرحمن کو اس میں کوئی دخل نہیں ہے وقداخرجہ ابن مندہ علی الصواب)
45876- عن عبد الملك بن عبد الرحمن بن الحارث بن هشام عن أبيه أن رسول الله تزوج صلى الله عليه وسلم أم سلمة في شوال وجمعها في شوال، قالت: يا رسول الله! سبع عندي، قال: "إن شئت سبعت عندك ثم سبعت عند صواحبك، وإن شئت فثلاثك، قلت: بل ثلاثي، ثم تدور علي يومي. " البغوي، ك وقال: كذا أخرجه البغوي في ترجمته ووهم فيه، إنما هو عبد الملك بن أبي بكر بن عبد الرحمن الحارث عن أبيه أبي بكر، وأبو بكر لم يدرك النبي صلى الله عليه وسلم فيكون الحديث مرسلا، لا مدخل لعبد الرحمن فيه، وقد أخرجه ابن منده على الصواب".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ৪৫৮৮৮ | মুসলিম বাংলা