কানযুল উম্মাল (উর্দু)
نکاح کا بیان
হাদীস নং: ৪৫৮৮৬
نکاح کا بیان
شوہر کے ذمہ حقوق
45874 حضرت عائشہ (رض) کی روایت ہے کہ انھوں نے ایک مرتبہ کہا : میں جاہلیت میں اپنے والد کے مال پر فخر کرتی تھی میرے والد کے پاس ایک لاکھ اوقیہ چاندی ہوتی تھی۔ حضرت عائشہ (رض) کہتی ہیں۔ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے فرمایا : اے عائشہ (رض) خاموش رہو میں تمہارے لیے ابوزرع کی مانند ہوں۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں گیارہ عورتوں کا واقعہ سنایا جنہوں نے آپس میں یہ عہد کیا تھا کہ وہ اپنے خاوندوں کی کوئی بات نہیں چھپائیں گے۔ پھر حضرت عائشہ (رض) نیپ وری حدیث ذکر کی۔ البتہ اس میں اتنا اضافہ ہے کہ حضرت عائشہ (رض) نے عرض کیا : یارسول اللہ ! بلکہ آپ تو ابزرع سے بدرجہا بہتر ہیں۔ رواہ الرامھرمزی فی الامثال وابن ابی عاصم فی السنۃ
45874- عن عائشة أنها قالت: فخرت بمال أبي في الجاهلية وكان ألف ألف أوقية، فقال لي النبي صلى الله عليه وسلم: " اسكتي يا عائشة! فإني كنت لك كأبي زرع، ثم أنشأ يحدثنا أن إحدى عشر امرأة اجتمعن فتعاقدن وتعاهدن أن لا يكتمن من أخبار أزواجهن شيئا وذكرت الحديث وزاد فيه: قالت عائشة: يا رسول الله! بل أنت خير من أبي زرع. "الرامهرمزي في الأمثال، وابن أبي عاصم في السنة".