কানযুল উম্মাল (উর্দু)

نکاح کا بیان

হাদীস নং: ৪৫৮৬৪
نکاح کا بیان
اہل کتاب سے نکاح
45852” مسندزبیر “ محمد بن حسین کی روایت ہے کہ معدان بن حواس ثعلبی اور اس کی بیوی دونوں نصرانی تھے۔ حضرت عمر (رض) کے دور خلافت میں اس کی بیوی تو اسلام لے آئی لیکن معدان نے اسلام قبول نہ کیا چنانچہ بیوی اس سے بھاگ کر حضرت عمر (رض) کے پاس آگئی۔ حواس اپنی بیوی کی تلاش میں نکلا حتیٰ کہ مدینہ پہنچ گیا اور حضرت زبیر بن عوام (رض) کے پاس قیام کیا اور زبیر (رض) نے انھیں پناہ دی زبیر (رض) نے حواس سے کہا : کیا تمہاری بیوی کی عدت گزرچکی ہے ؟ اس نے نفی میں جواب دیا چنانچہ حواس اسلام لے آئے اور صبح ہوتے ہی حضرت زبیر (رض) اسے حضرت عمر (رض) کی خدمت میں لے گئے اور حضرت عمر (رض) نے اس کی بیوی اسے واپس لوٹا دی۔ رواہ ابن عساکر
45852- "مسند الزبير" عن محمد بن الحسن قال: كان معدان بن حواس التغلبي وامرأته نصرانيين، فأسلمت امرأته في ولاية عمر بن الخطاب وفرت منه إلى عمر، فخرج معدان يطلبها حتى قدم المدينة، فنزل على الزبير بن العوام فاستجار به، فقال له الزبير: هل انقضت عدتها منك؟ قال: لا، قال: فأسلم، فغدا به الزبير إلى عمر، فرد عليه امرأته. "كر".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ৪৫৮৬৪ | মুসলিম বাংলা