কানযুল উম্মাল (উর্দু)
نکاح کا بیان
হাদীস নং: ৪৫৮৫০
نکاح کا بیان
غلام سے نکاح جائز ہے
45838 ابن عباس (رض) کی روایت ہے کہ بریرہ (رض) کے شوہر مغیث (رض) انصار کے فلاں قبیلہ کے غلام تھے۔ بخدا ! گویا کہ میں ابھی ابھی مدینہ کی گلیوں میں بریرہ کے پیچھے چلتا ہوا دیکھ رہا ہوں دراں حالیکہ وہ رو رہے تھے۔ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت بریرہ (رض) سے ۔ کلام کیا کہ اپنے شوہر سے رجوع کرلو۔ اور کہنے لگی : یارسول اللہ ! کیا آپ مجھے حکم دے رہے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں تو اس کی سفارش کررہا ہوں۔ بریرہ نے کہا : بخدا ! میں کبھی بھی اس سے رجوع نہیں کروں گا۔۔ رواہ عبدالرزاق فائدہ : حضرت بریرہ (رض) کو آزادی ملنے کے بعد خیار عتق ملا تھا یعنی وہ اگر چاہیں تو اپنے شوہر کے ساتھ بدستور ازدواجی تعلقات بحال رکھیں چاہیں تو طلاق لے لیں۔ انھوں نے مغیث (رض) سے طلاق کا مطالبہ کیا تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مغیث (رض) کے حق میں سفارش کی لیکن بریرہ (رض) نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سفارش رد کردی۔
45838- عن ابن عباس أن زوج بريرة كان عبدا لبني فلان ناس من الأنصار يقال له مغيث، والله لكأني أنظر إليه الآن يتبعها في سكك المدينة وهو يبكى! فكلم رسول الله صلى الله عليه وسلم بريرة أن ترجع إلى زوجها، فقالت: يا رسول الله! أتأمرني بذلك؟ فقال: "إنما أنا شفيع له، فقالت: لا والله لا أرجع إليه أبدا. " عب".