কানযুল উম্মাল (উর্দু)
نکاح کا بیان
হাদীস নং: ৪৫৮৪৪
نکاح کا بیان
غلام کے نکاح کا بیان
45832 جابر بن عبداللہ کی روایت ہے کہ ایک عورت حضرت عمر (رض) کے پاس آئی اس نے اپنے غلام سے نکاح کررکھا تھا ہم مقام جابیہ میں تھے۔ آپ (رض) نے عورت کو خوب ڈانٹ پلائی اور اسے رجم کرنے کا ارادہ کیا پھر فرمایا : اس کے بعد تمہارے لیے کوئی مسلمان مرد حلال نہیں ہے۔۔ رواہ عبدالرزاق
45832- عن جابر بن عبد الله قال: جاءت امرأة إلى عمر ابن الخطاب ونحن بالجابية نكحت عبدها، فانتهرها وهم أن يرجمها وقال: لا يحل لك مسلم بعده. "عب".