কানযুল উম্মাল (উর্দু)
نکاح کا بیان
হাদীস নং: ৪৫৮৪২
نکاح کا بیان
غلام کے نکاح کا بیان
45830 ابن سیرین کی روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے لوگوں سے سوال کیا کہ غلام کے لیے کتنے نکاح حلال ہیں ؟ حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) نے جواب دیا : غلام دونکاح کرسکتا ہے (یعنی اپنے نکاح میں بیک وقت دو عورتیں رکھ سکتا ہے) حضرت عمر (رض) اس پر خاموش رہے گویا آپ (رض) اس جواب سے راضی رہے اور اسے پسند فرمایا : ایک روایت میں ہے کہ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : جو بات میرے دل میں تھی اس کی موافقت ہوگئی۔ رواہ عبدالرزاق
45830- عن ابن سيرين أن عمر بن الخطاب سأل الناس: كم يحل للعبد أن ينكح؟ فقال عبد الرحمن بن عوف: اثنتين، فصمت عمر كأنه رضي بذلك وأحبه - وفي رواية: قال عمر: وافقت الذي في نفسي. "عب".