কানযুল উম্মাল (উর্দু)
نکاح کا بیان
হাদীস নং: ৪৫৮২৯
نکاح کا بیان
ہمبستری سے پہلے مہرادا کرے
45817 حضرت علی (رض) نے اس عورت کے متعلق فرمایا جس کا خاوند مرجائے اور اس کا مہر مقرر نہ ہو فرمایا کہ اس کے لیے میراث ہوگی، اس پر عدت واجب ہے اور اس کے لیے مہر نہیں ہوگا۔ نیز آپ (رض) نے فرمایا : ایسے دیہاتی کا قول قابل قبول نہیں ہوگا جو کتاب اللہ پر سینہ زوری کرتا ہو۔۔ رواہ سعید بن المنصور والبیہقی
45817- عن علي أنه قال في المتوفى عنها ولم يفرض لها صداقا لها الميراث وعليها العدة ولا صداق لها، وقال: لا يقبل قول أعرابي من أشجع على كتاب الله. "ص، ق".