কানযুল উম্মাল (উর্দু)
نکاح کا بیان
হাদীস নং: ৪৫৭৮২
نکاح کا بیان
ولی کی اجازت کے بغیر نکاح باطل
45770” مسند علی (رض) “ شعبی کی روایت کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کرام (رض) میں حضرت علی (رض) سے زیادہ بڑھ کر بغیر ولی کے ہوئے نکاح پر شدت کرنے والا کوئی نہیں تھا حتیٰ کہ آپ (رض) اس پر مارتے بھی تھے۔ رواہ ابن ابی شیبۃ والبیہقی
45770- "مسند علي" عن الشعبي قال: ما كان أحد من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم أشد في النكاح بغير ولي من علي بن أبي طالب حتى كان يضرب فيه. "ش، ق".