কানযুল উম্মাল (উর্দু)
نکاح کا بیان
হাদীস নং: ৪৫৭৩৫
نکاح کا بیان
متعہ حرام ہے
45723 نافع کی روایت ہے کہ ایک شخص نے حضرت ابن عمر (رض) سے متعہ نساء کے متعلق سوال کیا : آپ (رض) نے فرمایا : حرام ہے۔ اس شخص نے آپ (رض) سے کہا ابن عباس (رض) تو متعہ کے حق میں فتویٰ دیتے ہیں ابن عمر (رض) نے جواب دیا : ابن عباس نے عمر (رض) کے زمانہ میں اس کی جرات کیوں نہیں کی۔ اگر متعہ کرتے ہوئے کوئی شخص پکڑا گیا میں اسے رجم کروں گا۔ رواہ ابن جریر
45723- عن نافع أن رجلا سأل ابن عمر في متعة النساء فقال: هي حرام، فقال له: ابن عباس يفتى بها، فقال ابن عمر: أفلا تزمزم 1 بها ابن عباس في زمن عمر: لو أخذ فيها أحد لرجمته. "ابن جرير".