কানযুল উম্মাল (উর্দু)
نکاح کا بیان
হাদীস নং: ৪৫৭১০
نکاح کا بیان
دو بہنوں سے ایک ساتھ نکاح حرام ہے
45698 براء بن عازب (رض) کی روایت ہے کہ میرے پاس میرے چچا حارث بن عمرو کا گزر ہوا رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے لیے جھنڈا نصب کیا تھا میں نے ان سے پوچھا : اے چچا جان رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آپ کو کہا بھیجا ہے ؟ انھوں نے جواب دیا : مجھے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی کے پاس بھیجا ہے اس نے اپنے باپ کی بیوی کے ساتھ شادی کرلی ہے مجھے حکم دیا ہے کہ میں اس کی گردن اڑادوں اور اس کا مال ضبط کرلوں۔ رواہ احمد بن حنبل والحسن بن سفیان و ابونعیم
45698- عن البراء بن عازب قال: مر بي عمي الحارث بن عمرو وقد عقد له رسول الله صلى الله عليه وسلم لواء فقلت: أي عم! إلى أين بعثك رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قال: بعثني إلى رجل تزوج امرأة أبيه فأمرني أن أضرب عنقه وآخذ ماله. "حم، والحسن بن سفيان، وأبو نعيم".