কানযুল উম্মাল (উর্দু)

نکاح کا بیان

হাদীস নং: ৪৫৭০৬
نکاح کا بیان
دو بہنوں سے ایک ساتھ نکاح حرام ہے
45694 ایاس بن عامر کہتے ہیں : میں نے حضرت علی بن ابی طالب (رض) سے سوال کیا کہ میری ملکیت میں دو بہنیں ہیں ان میں سے ایک کے ساتھ ہمبستری کرتا رہا ہوں حتیٰ کہ اس سے میری اولاد بھی ہوئی پھر مجھے دوسری میں رغبت ہونے لگی لہٰذا میں کیا کروں آپ (رض) نے فرمایا : جس سے تم ہمبستری کرچکے ہو اسے آزاد کرو پھر دوسری کے ساتھ ہمبستری کرو۔ چونکہ باندیوں میں سے تمہارے اوپر وہ رشتے حرام ہیں جو آزاد عورتوں میں سے حرام ہیں صرف تعداد کا فرق ہے۔ اسی طرح رضاعت میں بھی وہ رشتے حرام ہیں جو جو نسب میں حرام ہیں۔۔ رواہ ابن جریر وابن عبدالبر فی الاستذکار
45694- عن إياس بن عامر قال: سألت علي بن أبي طالب فقلت: إن لي أختين مما ملكت يميني، اتخذت إحداهما سرية وولدت لي أولادا، ثم رغبت في الأخرى فما أصنع؟ قال: تعتق التي كنت تطأ ثم تطأ الأخرى، ثم قال: إنه يحرم عليك مما ملكت يمينك ما يحرم عليك في كتاب الله من الحرائر إلا العدد، ويحرم عليك من الرضاع ما يحرم عليك في كتاب الله من النسب. "ابن جرير، وابن عبد البر في الاستذكار".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ৪৫৭০৬ | মুসলিম বাংলা