কানযুল উম্মাল (উর্দু)
نکاح کا بیان
হাদীস নং: ৪৫৭০৩
نکاح کا بیان
دو بہنوں سے ایک ساتھ نکاح حرام ہے
45691 عمرو بن دینار کی روایت ہے کہ ابن عباس (رض) کو حضرت علی (رض) کا قول دو بہنوں کے متعلق کہ انھیں ایک نکاح میں جمع کیا جائے تعجب میں ڈالتا تھا چونکہ انھیں ایک آیت حرام قرار دیتی ہے اور دوسری آیت حلال قرار دیتی ہے اور فرماتے تھے ” الامالملکت ایمانکم “ یعنی مگر وہ عورتیں جو تمہاری ملکیت میں ہوں۔ رواہ عبدالرزاق ۔ کلام : یہ حدیث مرسل ہے۔
45691- عن عمرو بن دينار أن ابن عباس كان يعجب من قول علي في الأختين يجمع بينهما، حرمتهما آية وأحلتهما أخرى، ويقول: {إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ} هي مرسلة. "عب".