কানযুল উম্মাল (উর্দু)
نکاح کا بیان
হাদীস নং: ৪৫৫৯৬
نکاح کا بیان
حرف نون۔۔۔ازقسم افعال کتاب النکاح۔۔۔نکاح کے متعلق ترغیب کی بیان میں
45584 حضرت ابوبکرصدیق (رض) فرماتے ہیں : اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرو نکاح کے متعلق اس کا جو حکم ہو وہ بجالاؤ اللہ تعالیٰ نے تمہارے ساتھ جو مالداری کا وعدہ کا کیا ہے وہ پورا کرے گا۔ چونکہ فرمان باری تعالیٰ ہے۔ ان یکونوا فقراء یغنھم اللہ من فضلہ اگر فقیر ہوں اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے انھیں مالدار کردے گا۔ رواہ ابن ابی حاتم
(45584 -) عن أبي بكر الصديق قال : أطيعوا الله فيما أمركم به من النكاح ينجز لكم ما وعدكم من الغنى قال تعالى (إن يكونوا فقراء يغنهم الله من فضله) (ابن أبي حاتم).