কানযুল উম্মাল (উর্দু)
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
হাদীস নং: ৪৩৭৩৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
گناہ گار بندوں کو شرمند نہ کیا جائے
43725 مکروفریب ، خیانت اور دھوکا بازی کا انجام دوزخ ہے یہ بھی خیانت ہے کہ آدمی اپنے بھائی سے ایسی بات پوشیدہ رکھے جس کا اگر اسے علم ہوتا تو وہ بھلائی تک پہنچ جاتا یا اسے پریشانی سے نجات مل جاتی، پوچھا گیا : یارسول اللہ ! ہم اپنے دل کی بات اپنے بھائی کے سامنے ظاہر کردیا کریں ؟ فرمایا اس بات کو پوشیدہ رکھنے میں کوئی مضائقہ نہیں جس کا دوسرے کو کوئی نفع یا نقصان نہ ہو ۔ رواہ البغوی عن عبادۃ الانصاری
43725- المكر والخيانة والخديعة في النار، ومن الخيانة أن يكتم الرجل أخاه ما لو علم كان عسى أن يدرك به خيرا أو ينجو به من سوء، قيل: يا رسول الله! أيظهر أحدنا لأخيه ما في نفسه؟ قال: إلا مالا يضره ولا ينفعه. "البغوي - عن عبادة الأنصاري".