কানযুল উম্মাল (উর্দু)
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
হাদীস নং: ৪৩৬৬৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
سب سے افضل اعمال
43651 ۔۔۔ سب سے افضل عمل۔ اللہ پر ایمان لانا، اللہ کی راہ میں جہاد کرنا، کسی نے عرض کیا کون سا غلام سب سے افضل ہے ؟ فرمایا جو اپنے مالکوں کو بہت اچھا لگے اور اس کی قیمت زیادہ ہو، کسی نے عرض کیا اگر میں غلام نہ خرید سکوں ؟ فرمایا تم کسی تنگ دست کی مدد کردو، یا کسی کمزور کی اعانت کردو، وہ شخص کہنے لگا اگر مجھ میں اس کی طاقت بھی نہو ؟ فرمایا لوگوں سے اپنی اذیت دور رکھو، یہ بھی صدقہ ہے جس کا تم اپنے آپ پر صدقہ کرتے ہو۔ مسند احمد، بخاری، نسائی، ابن حبان عن ابی ذر۔
43651 أفضل العمل إيمان بالله ، وجهاد في سبيل الله ، قيل : فأي الرقاب أفضل ؟ قال : أنفسها عند أهلها وأغلاها ثمنا ، قيل : فان لم أجد ؟ قال : تعين صانعا أو تصنع لاخرق ، قال : فان لم أستطع ؟ قال : كف أذاك عن الناس ، فانها صدقة تصدق بها على نفسك (حم ، خ ، م ، ن ، حب - عن أبي ذر).