কানযুল উম্মাল (উর্দু)
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
হাদীস নং: ৪৩৬৫৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
سب سے افضل اعمال کی ترغیب ۔۔۔ از اکمال
43645 ۔۔۔ یہ سب سے افضل اعمال ہیں۔ ایسا ایمان جس میں شک نہ ہو، ایسا جہاد جس میں خیانت نہ ہو، مقبول حج، سب سے افضل نماز لمبے قیامت والی ہے، سب سے افضل صدقہ تنگدست کی کوشش ہے، اور افضل ہجرت یہ ہے کہ آدمی اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ چیزیں چھوڑ دے، افضل جہاد مشرکین سے اپنے مال اور اپنی جان کے ذریعہ جہاد کرنا، سب سے افضل قتل (شہادت) یہ ہے کہ آدمی کا خون بہایا جائے اور اس کے گھوڑے کی ٹانگیں کاٹ دی جائیں۔ مسند احمد، الدارمی، ابو اداؤد نسائی، طبرانی بیہقی، ضیاء عن عبداللہ بن حبشی الخثعمی۔
43645 أفضل الاعمال : إيمان لا شك فيه ، وجهاد لا غلول فيه ، وحجة مبرورة ، وأفضل الصلاة طول القيام ، وأفضل الصدقة جهد المقل ، وأفضل الهجرة من هجر ما حرم الله عليه ، وأفضل الجهاد من جاهد المشركين بماله ونفسه ، وأفضل القتل من أهريق دمه وعقر جواده (حم ، والدارمي ، د ، ن ، طب ، ق ، ض - عن عبد الله بن حبشي الخثعمي) .