কানযুল উম্মাল (উর্দু)
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
হাদীস নং: ৪৩৬২৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
سب کچھ دست قدر میں ہے
43616 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اے انسان ! میں نے تجھے حکم دیا تو تو نے سستی سے کام لیا، میں نے تجھے روکا تو تو آگے بڑھنے لگا، میں تجھ پر پردہ ڈالا (لیکن) تو نے پھاڑ دیا، میں نے تجھ سے اعراض کیا تو تو نے کوئی پروا نہیں کی، کاش کوئی ایسا ہوتا کہ جب بیمار ہوتا تو شکایت کرتا اور روتا ، اور جب عافیت ملتی ہے تو سرکشی و نافرمانی کرتا ہے کوئی ایسا ہوتا کہ بندہ جب اسے پکارتا تو وہ دوڑتا اور لبیک کہتا ہے اور جب کوئی عزت مند بلاتا ہے اور اعراض کرتا اور دور ہوجاتا ہے۔
اگر تو مجھ سے مانگے گا میں تجھے عطا کروں گا، اور مجھ سے دعا کرے گا تو قبول کروں گا، اور اگر بیمار پڑے گا تو شفا دوں گا، اگر سلامتی مانگے گا تو دونوں گا، اگر تو میری طرف متوجہ ہوگا تو میں تجھے قبول کروں گا، اور اگر تو مغفرت طلب کرے گا تو میں تیری مغفرت کردوں گا، اور میں بہت زیادہ تو قبول کرنے والا مہربان ہے۔ (الدیلمی عن ابن عباس)

(43616 -) يقول الله عزوجل : يا ابن آدم ! أمرتك فتوانيت ونهيتك فتماديت ، وسترت عليك ففجرت ، وأعرضت عنك فما باليت ، يا من إذا مرض شكا وبكى ، وإذا عوفي تمرد وعصى ، يا من إذا دعاه العبيد عدا ولبى ، وإذا دعاه الجليل أعرض ونأى ! إن سألتني أعطيتك ، وإن دعوتني أجبتك ، وإن مرضت شفيتك ، وإن سلمت رزقتك ، وإن أقبلت قبلتك ، وإن تبت غفرت لك ، وأنا التواب الرحيم (الديلمي - عن ابن عباس).