কানযুল উম্মাল (উর্দু)

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان

হাদীস নং: ৪৩৬২১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
ہلاکت اور نجات کی باتیں
43608 ۔۔۔ تین چیزیں ہلاک کرنے والی تین نجات دینے والی تین درجات اور تین کفارات ہیں۔ کسی نے عرض کیا اللہ کے رسول ! ہلاک کرنے والی کیا ہیں ؟ فرمایا ایسا بخل جس کی بات مانی جائے ایسی خواہش جس کی پیروی کی جائے، آدمی کی خود پسندی، کسی نے عرض کیا نجات دینے کا سبب کیا چیزیں ہیں ؟ فرمایا ظاہر و باطن میں اللہ تعالیٰ کا تقوی، فقر و مالداری میں میانہ روی، رضامندی و ناراضگی میں انصاف کرنا، کسی نے عرض کیا (گناہوں کا) کفارہ کیا یا چیزیں ہیں ؟ فرمایا مسجد کی طرف چل کر جانا، نماز کے بعد نماز کا انتظار کرنا، اور سخت سردی میں ٹھنڈک کے روز مکمل وضو کرنا۔

العسکری فی الامثال، ابو اسحاق ابراہیم بن احمد المراعی فی کتاب ثواب الایمال والخطیب عن ابن عباس۔
(43608 -) ثلاث مهلكات ، وثلاث منجيات ، وثلاث درجات وثلاث كفارات ، قيل : يا رسول الله ! ما المهلكات ؟ قال : شح مطاع ، وهوى متبع ، وإعجاب المرء بنفسه ، قيل : فما المنجيات ؟ قال : تقوى الله في السر والعلانية ، والاقتصاد في الفقر والغنى ، والعدل في الرضى والغضب ، قيل : فما الكفارات ؟ قال : نقل الاقدام إلى المساجد ، وانتظار الصلاة بعد الصلاة ، وإتمام الوضوء في اليوم البارد عند السبرات (العسكري في الامثال ، أبو إسحاق إبراهيم بن أحمد المراعي في كتاب ثواب الاعمال ، والخطيب - عن ابن عباس).
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান