কানযুল উম্মাল (উর্দু)
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
হাদীস নং: ৪৩৬০৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
ظلم کو اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا
43591 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اے میرے بندو ! تم سارے کے سارے گمراہ ہو مگر جسے میں ہدایت دوں سو مجھ سے ہدایت مانگو میں تمہیں ہدایت سے نوازوں گا اور تم سب کے سب فقیر ہو مگر جسے میں مالدار کروں تو مجھ سے مانگو میں تمہیں رزق دون گا، اور تم سب کے سب گناہ گار مگر جسے میں محفوظ رکھوں، سو جسے یہ علم ہو کہ مجھے گناہ بخشنے کی قدرت ہے وہ مجھ سے مغفرت طلب کرے میں اس کی مغفرت کردوں گا اور مجھے کوئی پروا نہیں، اگر تمہارے پہلے اور پچھلے زندے اور مردے، خشک و تر میرے کسی بندے کے پرہیزگار دل کی طرح ہوجائیں تو اس سے میری بادشاہت میں مچھر کے برابر بھی اضافہ نہیں ہوگا اور گر تمہارے اگلے پچھلے زندے مردے خشک اور تر میرے کس بندے کی بدبخت دل کی طرح جمع ہوجائیں تو اس سے میری بادشاہت میں مچھر کے پر برابر بھی کمی نہیں ہوگی، اگر تمہارے پہلے اور پچھلے زندے اور مردے خشک اور تر ایک میدان میں جمع ہو کر ہر انسان اپنی تمنا کے مطابق تم میں سے سوال کرے تو اس سے میری بادشاہت میں اتنی کمی بھی نہیں ہوگی جتنی تم میں سے کوئی سمندر میں سوئی ڈبو کر نکال لے، یہ اس وجہ سے کہ میں سخی ، پانے والا اور بزرگی والا ہوں جو چاہتا ہوں کرتا ہو، میری عطا کلام ہے اور میرا عذاب کلام ہے، میرا تو کسی چیز کو حکم ہوتا ہے جب میں اس کا ارادہ کرتا ہوں کہ ہوجا تو وہ ہوجاتی ہے۔ (نسائی ترمذی، ابن ماجہ عن ابی ذر)
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 6437 ۔
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 6437 ۔
(43591 -) يقول الله عزوجل : يا عبادي ! كلكم ضال إلا من هديت فسلوني الهدى أهدكم ، وكلكم فقير إلا من أغنيت فسلوني أرزقكم ، وكلكم مذنب إلا من عافيت فمن علم منكم أني ذو قدرة على المغفرة فاستغفرني غفرت له ولا أبالي ، ولو أن أولكم وآخركم وحيكم وميتكم ورطبكم ويابسكم اجتمعوا على أتقى قلب عبد من عبادي ما زاد ذلك في ملكي جناح بعوضة. ولو أن أولكم وآخركم وحيكم وميتكم ورطبكم ويابسكم اجتمعوا على أشقى قلب عبد من عبادي ما نقص ذلك من ملكي جناح بعوضة ، ولو أن أولكم وآخركم وحيكم وميتكم ورطبكم ويابسكم اجتمعوا في صعيد واحد فسأل كل إنسان منكم ما بانت أمنيته فأعطيت كل سائل منكم ما نقص ذلك من ملكي إلا كما لو أن أحدكم مر بالبحر فغمس فيه إبرة ثم رفعها إليه ، ذلك بأبي جواد واجد ماجد أفعل ما أريد ، عطائي كلام وعذابي كلام ، إنما امري لشئ إذا أردته أن أقول له كن فيكون (ن ، ت ، ه - عن أبي ذر).